اسطرح اخروٹ کھانے سے اسکی قوت اور اثر کئی گُنا بڑھ جاتا ہے

خشک میوے میں شمار کیا جانیوالا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاؤکے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے

کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔یہاں اس کے مزید فوائد آپ کو اسے آزمانے پر مجبور کردیں گے۔ گزشتہ دنوں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا دماغ کے ان حصوں کو متحرک کرسکتا ہے جو بے وقت کھانے یا بھوک کی خواہش کو کم کرتے ہیں۔ آسان الفاظ میں روزانہ اخروٹ کا استعمال زیادہ کھانے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ اس میوے کو کھانے کے بعد لوگوں کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔روزانہ آدھا کپ اخروٹ کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ اس کو کھانے سے پرو بائیوٹک بیکٹریا کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ یہ میوہ دل اور کینسر جیسے امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ معدے کی صحت مجموعی جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اخروٹ کھانے کی عادت معدے میں مثبت تبدیلیاں لاتی ہے جبکہ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند عادت ہے۔ اخروٹ کو لوگ سردیوں کے موسم میں استعمال کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو اخروٹ کے استعمال کا ایسا طریقہ بتائیں گے اس طریقہ سے آپ اسے نا صرف

گرمیوں میں بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔بلکہ اس کے فوائد میں کئی گُنا اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس طریقہ سے اخروٹ کا استعما ل کرنا آپ کے جسم میں سے کیلشیم کی کمی کو بہت تیزی سے پورا کرتا ہے ۔ ہڈیاں لوہے کی طرح مضبوط ہوجاتی ہیں ۔ پٹھوں کی کمزوری اور پٹھوں کی درد اس کے کچھ دنوں کے استعمال سے جاتے رہتے ہیں۔ خ و ن کی کمی میں مبتلا افراد کیلئے اس کا استعمال فائدہ کرتے ہیں تھوڑے ہی دنوں میں رگوں میں دوڑتا ہوا نظر آنے لگتا ہے جن کی یادداشت کمزور ہوچکی ہے ۔صبح کی بات شام کو بھول جاتے ہیں۔بینائی میں کمزوری پیدا ہورہی ہے ۔ دور یا پاس سے دھندلا دکھائی دیتا ہے ۔ایسے لوگوں کیلئے اخروٹ کا اس طریقہ سے استعمال کرنا مفید ثابت ہوتا ہے ۔ ہڈیوں کا گودا خشک ہونے کیوجہ سے ہڈیا ں درد کرتی ہیں ۔ جوڑوں میں سے چٹخنے کی آوازیں آتی ہیں ۔ایسے لوگوں کیلئے کمال کے فوائد رکھتا ہے جو لوگ بنا کام کاج کیے تھک جاتے ہیں یا سیڑیاں چڑھنے سے سانس پھولنے لگتی ہے ۔ دن بھر بدن میں سستی کاہلی اور تھکان محسوس کرتے ہیں ایسے افراد کو استعمال ضرور کرنا چاہیے۔آپ دوعدد اخروٹ کے مغز نکال کر ایک گلاس گرم دودھ میں ڈالیں اس میں ایک چمچ صاف ستھری سونف شامل کرکے رات کے وقت ڈھانپ کر رکھ دیں اور صبح سویرے نہار منہ اخروٹ اور سونف کھانے کے بعد دودھ پی لیا کریں ناشتہ ایک گھنٹہ بعد کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.