نماز کا مذاق اڑانے والے بدبخت نوجوان کو گرفتارکر لیا گیا

اسلام آباد(ما نیٹر نگ ڈیسک)گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس پر مسلمان صارفین کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان بدبخت نے نماز کی برحرمتی کی تھی تاہم پولیس نے ملزم آصف کو مظفر گڑھ میں گرفتار کر لیا ہے ۔ نماز کا مذاق

اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سخت نوٹس لیا جس کے بعد مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئےملزم آصف کو شاہ جمال، مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم درزی کا کام کرتا تھا جبکہ اسے کچا کینجر ہیڈ 76 سے گرفتار کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.