ملتان میں ’حور‘ دکھانے پر اسلامی نظریاتی کونسل برہم

گوہر محسود: پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل نے پیغمبر اسلام کی ولادت کے موقعے پر ملتان میں خاتون کو حور کے طور پر پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے دوران اس معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ارکان کا کہنا تھا کہ ’اسلام میں خواتین کو ایسے حور

بنا کر پیش کرنا انتہائی غلط اقدام ہے۔ واضح رہے کہ اس ماہ کی 19 تاریخ کو پیغمبر اسلام کی ولادت کی مناسبت سے 12 ربیع الاول کے دن ملتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں ایک خاتون کو سفید لباس پہنے سٹیج پر بیٹھے دیکھا جا سکتا تھا۔ اس ویڈیو کے ساتھ تحریر میں لکھا گیا تھا ملتان میں خاتون کو ”حور” کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مذہبی رسومات میں بازاری طرز کے اقدامات کی شدید مخالفت کرنی چاہیے۔‘اس کے علاوہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اجلاس میں نعت خوانی، مرثیہ، قصیدے اور نوحوں کی گانوں کی طرز پر پیش کرنے کی بھی سختی مخالفت کی گئی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ’مذہبی رسومات کی ادائیگی یا مذہبی عقائد کی ادائیگی کے موقع پر ایک معیار مقرر کیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.