میری ماں نے پھونک ماری اور’ویرات کوہلی‘ آئوٹ ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جب میں میچ دیکھ رہی تھی تو میری والدہ میرے ساتھ بیٹھی آیات کریمہ پڑھ رہی تھیں ، میں نے والدہ سے کہا ہے کہ کوہلی کو آئوٹ کرنے کیلئے ممی ایک پھونک مار دیں اور یقینا مانے جب وہ پھونک مارتی تھیں

تو بندہ آئوٹ ۔ اور پھر ہم نے بھنگڑے ڈالے ۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ آج جو میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلنے جارہے ہیں اس میں ہم نے ہماری ہونے والی بے عزتی کا بدلہ لینا ہےوہ ٹھیک سیاسی فیصلہ تھا لیکن ہمارے لیے آج اس بے عزتی کا بدلہ لینا ضروری ہے ۔ آج تھوڑا سا ڈر لگ رہا ہے کیونکہ ہم نے بھارت سے جیتنے کے بعد خوب بھنگڑے ڈالے ہیں لیکن اگر ٹیم اچھا نہ کھیلی تو کیا ہو گا ، لیکن فنگر کراس ، انشاء اللہ ٹیم آج بھی اچھا کھیلے گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.