
لڑکی نے اپنی عزت بچانے کی خاطر چھت سے چھلانگ لگا دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا زمانہ آ گیا ہے کہ کسی پر بھروسہ ہی نہ رہا، لاہور میں ایک در ند ہ صفت باپ نے اپنی ہی 18 سالہ بیٹی کو ز یا د تی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن 18 سالہ لڑکی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی عزت بچائی۔ پولیس اس سارے واقعے سے لاعلم رہی۔ تفصیلات کے
مطابق ساندہ کے علاقہ میں باپ نے اپنی 18 سالہ بیٹی سے مبینہ طور پر ز یا د تی کی کوشش کی جس پر 18 سالہ لڑکی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی عزت بچائی۔ ز خمی لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 18 سالہ نوجوان لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر غضنفر علی نے اپنا گھر فروخت کر کے ساندہ میں ایک گھرکی تیسری منزل پر کمرے کرائے پر لیے ہوئے ہیں۔ چند روز قبل غضنفر کے بھانجے زوہیب نے بھی لڑکی کو اپنی ہو س کا نشانہ بنایا تھا جس پر اس نے بھانجے کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا ۔ اس بات پر گھر میں کافی تنازعہ پیدا ہوا۔ گذشتہ رات تمام اہل خانہ کمرے میں سو رہے تھے جب رات کے ڈھائی بجے مجھے اچانک چیخ و پُکار کی آواز سُنائی دی۔ جس کے بعد
میں نے دیکھا کہ بچی دوڑ کر چھت پر چلی گئی اور اپنی عزت بچانے کے لیے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس پر اسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال منتقل ہونے پر اس نے واویلا کیا کہ اس کے باپ نے اسے ز یا د تی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ لڑکی کے والد نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اس کی بیٹی کا ذ ہنی توازن درست نہیں ہے۔ ڈاکٹرز نے بھی بچی کی بات پر یقین نہیں کیا اور کہا کہ کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتا اور اسی لیے پولیس کو بھی اس کی اطلاع نہیں دی گئی۔ گھر میں موجود دیگر افراد کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔