
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ مقابلہ ہوا تو فتح کس کی ہوگی؟ کیون پیٹرسن نے دلچسپ پیشنگوئی کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرایا تھا۔ انگلینڈ نے چار وکٹ 163 رنز بنائے ، اوپنر جوز بٹلر نے 67 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 101رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جواب میں سری لنکن ٹیم
137 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ جب کہ سابق انگلش کرکٹ کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو پاکستان اور افغانستان شکست دے سکتے ہیں۔ کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ اس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں صرف پاکستان اور افغانستان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ بآسانی انگلینڈ کو شکست دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان انگلینڈ کیخلاف استعمال شدہ پچ پر کھیلیں تو فیورٹ قرار دئیے جا سکتے ہیں‘۔ دوسری جانب ہیکرز نے اے ٹی ایم ہیک کرکے 28 لاکھ روپے نکال لیے ، واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل
کرلی۔تھانہ مراد پورپولیس کے مطابق بینک انتظامیہ نے بتایا کہ 16اکتوبرکوبینک عملے نے اے ٹی ایم میں 50 لاکھ روپے ڈالے تھے چھٹی کے بعد اگلے دن جب چیک کیا گیا تو 28 لاکھ روپے کم تھے، درخواست کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا کہ یہ دوپہر کو پیش آئی جس میں تین ملزمان نے انٹرنیٹ کی مدد سے اے ٹی ایم کو پہلے ہیک کیا اور 28 لاکھ روپے نکال لیے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دوملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتے ہیں اور ان کا ایک ساتھی باہر موجود رہتا ہے ، ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے بھی کیا۔تھانہ مراد پورپولیس نے سائبرکرائم سے مدد مانگتے ہوئے رپورٹ ایف آئی اے کو ارسال کردی ہے۔