ایتھے رکھ:62سالہ سیاستدان نے اپنی 63سالہ بیگم کو طلاق دے کر 19سال کی نوجوان لڑکی سے شادی رچالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک عام کہاوت ہے کہ ” دل ہونا چاہی دا جوان عمراں چہ کی رکھیا” شادی کرنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے مگر جب عمر 60 سال سے اُوپر چلی جائے اور پہلی بیوی بھی زندہ ہو تو پھر اگر کوئی مرد ان حالات میں نوجوان لڑکی سے شادی رچا لے تو کسی کو یقین ہی نہیں آتا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک 62سالہ سیاستدان نے اپنی 63سالہ اہلیہ کو طلاق دے کرفارم ہاﺅس میں کام کرنے والی 19سالہ لڑکی سے شادی رچا لی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی برائیڈلنگٹن کا رہائشی جان کوپسے شہر کا میئر بھی رہ چکا ہے۔ اس کی 20سال قبل جیکوئی سے شادی ہوئی تھی جو اس نے ڈیزی ٹاملنسن نامی لڑکی سے بیاہ رچانے کے لیے توڑ ڈالی۔ جان کا کہنا تھا کہ اس کی ڈیزی سے ایک چیئرٹی کنسرٹ پر ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد وہ دوست بن گئے اور پھر دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔جان کی ڈیزی سے شادی پر اس کی سابق بیوی جیکوئی کا کہنا ہے کہ ”اس لڑکی کو یقینا بوڑھے مرد پسند ہے اور جان بھی پاگل ہو گیا ہے۔“ڈیزی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”ہم دونوں بہت خوش ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ ہر کسی کو ہماری شادی سے اتنی دلچسپی کیوں ہے۔میں اس صورتحال سے اکتا چکی ہوں۔ میرے والدین اس شادی پر خوش ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ اگر میں خوش ہوں تو وہ بھی خوش ہیں، پھر لوگ ایسا ردعمل کیوں دے رہے ہیں۔“

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.