
”یہ پانچ سورتیں ہیں کو ئی بھی ایک سورۃ پڑھ لیں۔ رزق کی ایسی بارش کہ سات نسلیں بیٹھ کر کھا ئیں۔“
کون نہیں چاہتا کہ وہ دنیا کی ہر کا میابی حاصل کر ے دنیا کی کا میابی کے ساتھ ساتھ ہر مسلمان کی یہ خواہش ہے کہ وہ اخروی کا میابی بھی حاصل کر ے ۔ خوش قسمت انسان وہی ہو تا ہے جسے اللہ تعالیٰ دنیا میں بھی سکھی رکھتا ہے اور آخرت میں بھی اس کو کوئی پریشانی نہیں ہو تی چھوٹی موٹی
پریشانیاں تو ہر بندے کے ساتھ ہو تی ہیں ان پر صبر کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کیونکہ صبر کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ پسند فر ما تا ہے اور جن کو اللہ تعالیٰ پسند فر ما تا ہے جن سے اللہ محبت رکھتا ہےا نہیں کو ان آزما ئشوں میں مبتلا فر ما تا ہے آج ہم بات کر نے والے ہیں۔ کہ ایسے کون سے اعمال ہیں جن سے آپ کو دنیا وی اور اُخروی فائدہ ہو سکتا ہے۔ آپ کو بتائیں گے پانچ نمازوں کے ساتھ پڑھی جانے والی سورتوں کے بارے میں ان کے بے شمار فوائد ہیں جن کے ذریعے آپ کی زندگی بھی بہتر ہو سکتی ہے اور آپ کو ان کے اُخروی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ وہ کونسی سورتیں ہیں اور کس نماز کے ساتھ کون سی سورۃ پڑھی جا تی ہے تو اس کے لیے ہماری ایک گزارش ہے کہ ہماری ان باتوں کو آخر تک ضرور سنیے گا اور آپ کی بہتر رہنمائی ہو سکے۔ سب سے پہلے نماز بہت ضروری ہے۔ جب آپ نماز کی پابندی کر یں گے تو تب ہی آپ کو ان سورتوں کا فائدہ ہو
گا ہم آپ کو تر تیب سے بتاتے چلیں کہ سب سے پہلی نماز فجر کی ہے اور فجر کی نماز کے بعد کون سی سورۃ پڑھی جاتی ہے اور اس کا فائدہ کیا ہے؟ فجر کی نماز کے بعد پڑھی جانے والی سورۃ کا نام ہے سورۃ یٰسین ۔ سورۃ یٰسین شریف قرآن کا دل ہے حضرت انس ؓ سے روایت ہے فر ما یا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر ما یا کہ ہر چیز کے لیے دل ہو تا ہے اور قرآن کا دل سورۃ یٰسین ہے۔ اور جس شخص نے سورۃ یٰسین کی تلاوت کی۔ تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھے گا ۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فر ما یا حضرت ابو ہر یرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فر ما یا کہ اللہ تعالیٰ نے زمین اور آسمان کی تخلیق سے ایک ہزار سال پہلے سورۃ طحہٰ اور سورۃ یٰسین کی تلاوت فر ما ئی جب فرشتوں نے سنا تو کہنے لگے خوشی اس امت کے لیے جن پر یہ سورتیں نازل ہو ں گی سعادت مند ہیں وہ سینے جو ان سورتوں کو محفوظ کر یں گے اور سعادت مند ہیں وہ زبا نیں جو ان سورتوں کی تلاوت کر یں گے۔ اس سورۃ کو یعنی سورۃ یٰسین کو نمازِ فجر کے بعد جو پابندی سے پڑھے گا اللہ اس کے دن بھر کے کام آسان فر ما دے گا اور اللہ تعالیٰ اس کی تمام حاجات پوری فر ما ئے گا۔