صلاح الدین ایو بی ؒ کا عمل

حضرت صلاح الدین ایوبی ؒ جب ان کی لڑائی ہوتی تھی ایک دفعہ بہت زیادہ حالات خراب ہوگئے تھے ۔پوری رات سجدے میں سر رکھ کر دعائیں مانگتے رہے اور روتے رہے۔ صبح ہوئی ایک اللہ والے کےپاس گئےا ور کہا اے اللہ والے ! آپ بہت عظیم لوگ ہیں۔ دشمن اپنا بہت بڑا جنگی بحری بیڑا سمندر میں

داخل کر چکا ہے۔ آپ دعا فرمائیں۔ اللہ مسلمانوں کو غلبہ عطافرمائےاور فتح عطافرمائے۔ وہ صاحب کشف ، صاحب کرامت بزرگ تھے ۔ انہوں نے نظریں اٹھا کر جب صلاح الدین ایوبی ؒ کے چہرے پر جب دیکھا اور اس کے بعد بولے : اے صلاح الدین ایوبی ؒ دشمن کا جو جہاز تھا۔ جو جنگی بحری بیڑا تھا ۔وہ آپ کےرات کے آنسو ؤں نے ڈوبو دیا ہے۔ اور وہ غرق ہوگیا۔ یہ سننا تھا صلاح الدین ایوبی ؒ جو ہیں۔ بڑے خوش بھی ہوئے اور حیران بھی ہوگئے ۔ کیا آپ نے رات بھر جو دعائیں مانگی ہیں۔کیونکہ ان کے اوپر پریشانی تھی اپنی پریشانی رکھ کر دعائیں مانگتے رہے ۔ آپ کے رات کے آنسوؤں نے اور مانگی جانےوالی دعاؤں نے دشمن کا جو جنگی بحری بیڑا تھاوہ ڈبو دیا۔ اتنے میں یہ آپس میں گفتگو کررہے تھے کہ ان کاقاصد آیا اور اس نے کہا کہ سرحد سے یہ خبر آئی ہے۔ دشمن کا سب سے بڑا جنگی بحری بیڑا تھا جو انہوں نے سمندر میں اتارا تھا۔ وہ غرق ہوگیا ہے۔ اور تباہ ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ بتانےکا مقصد یہ تھا کہ شعبان کے مہینے سے آپ ایک وقت خاص کریں۔ یعنی مغرب کے بعد، عشاء کے بعد یا سوتے وقت آپ دو ، چار اور چھ رکعات صلوۃ الشکر ، صلوۃ التوبہ ، صلوۃ الحاجت اور صلوۃ التہجد کی نیت سے نوافل اد اکریں۔ا س کے بعد کچھ درود شریف پڑھ لیں۔ سورت اخلاص پڑھ لیں۔ اور ” لاالہ الا اللہ ” پڑھ لیں۔

اور اس کے بعد دعائیں مانگیں۔ آ پ کم ازکم بیس منٹ تک دعائیں مانگتے رہیں۔ اور رونے کی شکل بنا بنا کر دعائیں مانگیں۔ اپنے مقاصد کوسامنے رکھ کر دعائیں مانگیں۔اللہ پاک آپ کی ہردعا کو قبول فرمائیں گے۔ آپ کا ہر مقصد حل ہوگا ۔ سب سے بہترین ، سب سے طاقتور اور آزمودہ وظیفہ ہے ۔ آج جس چیز کی کمی ہے وہ ذکر وافکار بہت کم کرتےہیں۔ ہم وظائف بہت کرتے ہیں۔ ہم دعاکو وقت نہیں دیتے۔ ہم پوری اخلاص ،توجہ اور دھیان کے ساتھ پانچ منٹ بھی دعا نہیں مانگتے۔ بس دعا ہی مانگیں ۔ تھوڑے بہت یہ پڑھ لیں۔ اس کے بعد شعبان سے ہی یہ عمل شرو ع کرلیں۔ آپ اللہ پا ک سے دعا مانگیں ۔ اے اللہ ! میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ میں آپ کا غریب بندہ ہوں۔ میرے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ چھوٹے چھوٹے کمزور ہیں۔ اے اللہ! مجھے اپنی رحمت اور خزانےسے مال ودولت عطافرما۔ مجھے اچھا کام ، کاروبار اور بزنس عطافرما۔ رشتے کے لیے مانگیں۔ ملازمت کےلیے مانگیں۔ اولاد وں کے لیے مانگیں۔ کاوربار کےلیے مانگیں۔ صر ف دعائیں مانگیں۔ آپ کم ازکم آدھا گھنٹہ یا پونا گھنٹہ صرف ہاتھ اٹھا کر مغرب کےوقت اور رات سونے سے قبل اور تہجد کے وقت دعا مانگیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دعائیں مانگنے کی توفیق دے ۔ تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان دعاؤں کے صدقے ہمارے مقاصد کو کامیاب کرے۔ آمین۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *