گن اہ کرنے کے بعد تمہارے جسم میں

سیدنا عبدا للہ بن مظفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی ایک ایسی خاتون کو ملا۔ جو جاہلیت میں زانی رہ چکی تھی ۔ وہ اس سے اٹھکلیاں کرنے لگا۔ یہاں تک کہ اس نے اپنا ہاتھ اس کو لگا دیا۔ اس پر اس عورت نے کہا رک جا! بے شک اللہ تعالیٰ شرک اور جاہلیت کو لے گیا ہےاور ہمارے

پاس اسلام کو لے آیا ہے۔ پس وہ آدمی چلا گیا۔ اور واپسی پر اس کا چہرہ دیوار پر لگا اور زخمی ہوگیا۔ پھر وہ نبی کریم ﷺ کےپاس آیا۔ اور آپﷺ کو ساراواقعہ بتلا دیا۔ جس پر آپ ﷺ نے فرمایا: تو ایسا بندہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تیرے ساتھ بھلائی کا اراد ہ کیا اور جب اللہ تعالیٰ کسی کے ساتھ خیرو بھلائی کا اراد کرتا ہے۔ تو اس کو اس کے گن اہ کی س زا دینے میں جلدی کرتا ہے۔ اور جب کسی بندے کےساتھ شرکااراد ہ کرتا ہے۔ تو اس سے اس کے گن اہ کی سز ا رو ک لیتا ہے یہاں تک کہ روز قیامت اس کو پورا پورا بدلہ دیاجائےگا۔ گویا کہ وہ عید پہاڑہوگا۔ حضور اکرم ﷺنے فرمایا: اللہ اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے جس نے میرے سے کوئی حدیث سنی اور جیسے سنی اور اس کو آ گے پہنچا دیا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے

روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا سات آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے سائے میں رکھے گا جس دن اس کے سایہ کے سوا کہیں سایہ نہ ملے گا، ایک تو انصاف کرنے والا حاکم ۔دوسرے وہ جوان جو جوانی کی امنگ سے خدا کی عبادت میں رہا ۔تیسرے وہ جس کا دل مسجد میں لگا رہے۔ چوتھے وہ آدمی جنہوں نے اللہ کے لئے دوستی رکھی زندگی بھر دوست رہے اور مرتے دم تک دوست رہے۔ پانچویں وہ مرد جس کو ایک مرتبہ والی خوبصورت عورت نے (برائی کے لئے) بلایا، اس نے کہا میں اللہ سے ڈرتا ہوں ۔چھٹے وہ مرد جس نے اللہ کی راہ میں ایسا چھپا کر صدقہ دیا کہ داہنے ہاتھ سے دیا اور باہنے ہاتھ تک کو اس کی خبر نہ ہوئی ۔ساتویں وہ مرد جس نے اکیلے میں اللہ کو یاد کیا اور اس کی آنکھیں بہہ نکلیں (رودیا)۔ حضرت عبداللہ بن مسعود

رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک شخص نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول ﷺ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا گن اہ کون سا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا تم کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک بناؤ حالانکہ اس نے تمہیں پیدا فرمایا ہے ۔اس شخص نے عرض کیا اس کے بعد؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم اپنی اولاد کو ق تل کرو اس لئے کہ وہ تمہارے ساتھ کھانا کھائے گی۔ اس شخص نے عرض کیا اس کے بعد؟ آپ ﷺ نے فرمایا تم اپنے ہمسایہ کی عورت سے زن ا کرو۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اسی کے مطابق یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی۔ترجمہ۔ (رحمن کے بندے) وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی عبادت نہیں کرتے اور نہ ہی ناحق ق تل کرتے ہیں اور نہ ہی بدکاری کرتے ہیں اور جو لوگ یہ کام کریں گے وہ اپنی س زا پالیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.