مردوں میں زنانہ پن اورقدچھوٹارہ جانے کی وجہ،دماغ کے اندرایسی کونسی چھوٹی سی چیز ہے جوبگڑ جائے توبڑے مسائل پیداکرتی ہے ،سائنس نے بتادیا

جدید سائنسی تحقیق سے یہ بات ثابت کی جا چکی ہے کہ انسان کی قدو قامت میں بڑھوتری اور اسکے جسم و سوچ کی کارکردگی کاانحصار اس کی خوراک پر ہے ۔انسانی جسم میں پیچوٹری گلینڈ کی کارکردگی کاانحصار غذا پر ہے۔پیچوٹری گلینڈ کو غدہ نخامیہ بھی کہاجاتا ہے۔یہ سارے غدودی نظام کے لئے

ایک ایک ہدایت کار کا کام کرتا ہے۔ یہ ناک کے عین پیچھے اور دماغ کے نیچے واقع ہے۔ اگر اس میں نقص پیدا ہو جائےتو جسم میں چربی کی بہتات ہو جاتی ہےاور مردوں میں عورتوں کی صفات پیدا ہونے لگتی ہیں۔ کام کاج کی کثرت اور چربی کے استعمال سے اس میں نقص واقع ہو جاتا ہے۔جب کہ اس غدود کے اگلے حصے کا تعلق جسمانی بڑھوتری سے ہیں ۔ یہی غدود انسانی قد کے کم اور زیادہ ہونے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور اگر یہ غدود زیادہ بڑھ جائے تو قد بہت زیادہ لمبا ہو جاتا ہے۔ جب غدود رطوبت کو کم مقدار میں خارج کرتا ہے تو دماغی اور جسمانی نشوونما رک جاتی ہے۔ آواز دھیمی ہو جاتی ہے۔ بال گرنے لگتے ہیں۔ جلد موٹی ہو جاتی ہے اور حرارت غریری کم ہو جاتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.