
قسم سے وبا میں پھینکے ہوئے بھی اٹھالاؤ گے آم کھا کر چھلکے پھینک دیتے ہو؟
لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد پھلوں کے بادشاہ آم کی دیوانی ہوتی ہے۔ یہ لوگ انتہائی بے قراری کے ساتھ آم کا موسم آنے کا انتظار کرتے ہیں۔ عام طور پر لوگ آم کھانے سے پہلے اس کا چھلکا اتار دیتے ہیں جو کہ ایک غلطی ہے کیوں کہ اس کے چھلکے میں عظیم فوائد پوشیدہ ہیں جو خود اس ذائقے
دار پھل کے فوائد سے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔ کوئنزلینڈ یونی ورسٹی میں فیکلٹی آف فارمیسی میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق آم کا چھلکا انسانی جسم میں چربی کے خلیے بننے سے روکتا ہے جو وزن کم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کا ایک محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ آم کے چھلکے میں بہت سے غذائی عناصر اور وٹامن ہوتے ہیں جو کئی امراض اور صحت سے متعلق مسائل کے علاج میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ “ڈیلی ہیلتھ” کے مطابق آم کا پھل اپنے چھلکے کے ساتھ وٹامنC,A,E,K اورB6 کے علاوہ تانبے جیسے معدنیات اور جسم کے
لیے اہم ریشوں پر مشتمل ہوتا ہے۔اس میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسائڈ مواد پائے جاتے ہیں جن میں سے بعض مواد انسان کو ہر قسم کے سرطان سے بچاتے ہیں۔ بعض مواد انسان کو بڑھاپے اور جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کے خلاف توانائی بخشتے ہیں اور مختلف امراض کا سبب بننے والے وائرسوں سے مقابلہ کرنے کے لیے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں۔ ان سب کے علاوہ ذیابیطس کا علاج اور یادداشت کو بہتر بھی کرتے ہیں۔ مذکورہ فوائد کے باوجود آم کا چھلکا بعض لوگوں کے لیے الرجی کا سبب بن سکتا ہے لہذا غذائی ماہرین ہدایت کرتے ہیں کہ خبردار رہتے ہوئے ابتدا میں اس کی تھوڑی مقدار کا تجربہ کیا جائے تا کہ کسی بھی قسم کے طبی مسئلے سے خود کو بچایا جا سکے۔