17 سال پہلے کا یادگار اور نا قابل فراموش واقعہ! اہلیہ نے ایسا کیا کیا جسے شاہد آفریدی آج تک بھلا ہی نہیں سکے؟

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی شاہد آفریدی تو لوگوں کی مدد کیلئے مشہور ہیں لیکن اب ان کی اہلیہ نے ایک غریب بچی کی جان بچا کر جذبہ ایثار کی مثال قائم کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے 2004ء میں پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک مرتبہ ایک

انتہائی غریب شخص ملاقات کیلئے میرے پاس آیا اور زار وقطار روتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی اس وقت ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، اس کے علاج کیلئے بہت پیسے چاہیں جو میرے پاس نہیں ہیں۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ اس شخص کی کہانی سن کر مجھے بہت دکھ ہوا لیکن اس وقت میرے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ اسے فوری طور پر مدد کیلئے دیدوں تاکہ وہ اس سے اپنی بچی کا علاج معالجہ کر سکے۔بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اس شخص کی کہانی سن کر مجھے کچھ شک بھی گزارا اس لئے میں نے ہسپتال فون کرکے تصدیق کی کہ واقعی یہ سچ بول رہا ہے یا یہ سب جھوٹ ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اس غریب آدمی کی بیٹی واقعی زیر علاج اور شدید بیمار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ اب یہ شخص چل

کر میرے پاس آیا ہے تو ضرور اس کی مدد کروں۔ میں نے اسے پوچھا کہ اس کی بیٹی کا علاج کرانے کیلئے اسے کتنے پیسے درکار ہیں تو اس نے بتایا کہ ڈاکٹر علاج معالجے کیلئے دو لاکھ روپے کا خرچہ بتا رہے ہیں۔ پاکستانی لیجنڈ کھلاڑی نے اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ یہی سوچتے سوچتے میرے ذہن میں خیال آیا اور فوری طور پر اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ مجھے اپنا زیور دیدے کیونکہ ایک غریب شخص کی بیٹی کو علاج کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میری اہلیہ نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ نے تصدیق کر لی ہے کہ وہ بندہ سچ بول رہا ہے تو میں نے اسے بتایا کہ ہاں وہ واقعی مجبور اور لاچاری کی حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اتنا سنتے ہی میری اہلیہ نے فوری طور پر اپنا زیور لا کر مجھے دیدیا۔ اسی وقت میں نے اپنے ایک دوست کو فون کرکے اسے زیور دیا اور کہا کہ وہ اسے فروخت کرکے رقم مجھے لا دے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ زیور سے حاصل ہونے والی رقم میں نے اس غریب شخص کو دیدی اور وہ دعائیں دیتا ہوں وہاں سے رخصت ہو گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *