بواسیر سوتے ہوئے ختم کر نے کا علاج

آ ج ہم آ پ کو ایک آسان اور بہترین بواسیر کا علاج بتائیں گے جو کہ بہت سے لوگوں کا آزما یا ہوا ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو جلدی اس بیماری سے نجات مل جائے تو صرف سوتے ہوئے یہ نسخہ آ ز ما ئیں انشاء اللہ آپ کو جلد ہی شفا ء مل جائے گی اور بواسیر کا علاج یہ ہے جب بھی آپ سونے

لگیں تو ایک گلاس دودھ لے کر اس کے ساتھ زیتون کے دو دانے کھا لیں اس عمل سے انشاء اللہ نجات مل جائے گی اگر آپ رات کو استعمال نہیں کر سکتے تو نہار منہ کھا سکتے ہیں عوام الناس میں عام طور پربواسیرکی تین اقسام بادی،خونی اور مہکوں والی سمجھی جاتی ہیں حالانکہ بواسیر کے یہ تین مختلف درجے ہوتے ہیں جو مرحلہ وار اپنی شدت دکھاتے ہیں۔ بہر حال بواسیر بادی ہو یا خونی یا پھر موہکوں والی ہو یہ خطرناک مرض ہی ہے۔ بواسیر ایسے افراد میں زیادہ پائی جاتی ہے جو ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤکی فضا میں کام کرتے ہیں۔میٹابولزم کی سستی اور انتڑیوں کی کارکردگی کو متحرک رکھنے والے مفیدبیکٹیریاز میں کمی یا خاتمہ ہوجانے سے بھی بواسیر کی علامات سامنے آنے لگتیہیں۔متواتر قبض کشاء ادویات جیسے چھلکا سبغول اور

جلاب آور مرکبات کا استعمال کرتے رہنے سے بھی انتڑیاں کمزور ہوجانے سے بواسیر سمیت انتڑیوں کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ مرغن،بادی،گوشت،تیز مرچ مصالحے،چاول،بینگن،دال مسور،فاسٹ فوڈز ،کولا مشروبات،بیکری مصنوعات اور ثقیل غذاؤں کے شوقین افراد بھی بواسیر میں مبتلا دیکھے جا سکتے ہیں۔
اسی طرح ایسے افراد جن میں خلط سودا کی افزائش قدرتی طور پر زیادہ ہوتی ہو یا سوداء پیدا کرنے والے غذائی اجزاء کے استعمال سے خلط سودا بڑھ جائے تو بھی بواسیر تنگ کرنے لگتی ہے۔ چائے، شراب اورسگریٹ نوش، پان، تمباکو اور نسوار کھانے والے افراد بھی اس موذی مرض کے چنگل میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔متواتر اینٹی بائیو ٹیک اور دافع امراض قلب کی ادویات استعمال کرنے والے لوگ بھی اکثر بواسیر کی بیماری میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔

گرمی کی نسبت سردی کے موسم میں بواسیر کا شدید حملہ ہوتا ہے،اس شدت کی ایک بڑی وجہ پانی کا کم استعمال اور مرغن و توانائی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بھی بنتا ہے۔ سب سے اہم بات ہے کہ آپ قبض نہ ہونے دیں کیونکہ بواسیر کی بنیاد قبض ہی بنتی ہے۔قبض سے بچاؤ کے لیے ریشے دار غذائی اجزاء کا بکثرت استعمال بہترین قدرتی حفاظتی ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔ گندم اور جوکادلیہ ناشتے میں لازمی استعمال کیا کریں۔اسی طرح ناشتے میں دہی کا استعمال بھی انتڑیوں کے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔ موسم کی مناسبت سے پانی ،پھل،پھلوں کے جوسز اور کچی سبزیوں کا مناسب استعمال کرکے ہم بواسیر کے حملے سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔نہار منہ تیز قدموں کی سیر اور بدن کو گرمانے والی ورزش کو معمول کا حصہ بنا کر بواسیر سمیت لا تعداد بدنی مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ روزانہ کم از کم 5 سے10 کلو میٹر پیدل چلنے کو اپنا معمول بنا ئیں۔ پانی ہمیشہ ابلا ہوا اورنیم گرم پیا کریں۔چاول جب بھی پکائیں ان میں بند گوبھی لازمی شامل کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.