
گوہر خان شادی کے دوسرے دن کہاں روانہ ہوگئیں
ممبئی الی وڈ ا داکارہ و ماڈل گوہر خان نے شادی کے دوسرے ہی روز شوٹنگ کیلئے گھر چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل گرل گوہر خان کو حال ہی میں ممبئی کے ائیرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ شوہر کے ہمراہ موجود تھیں۔ اداکارہ کے ہاتھوں پر شادی کی مہندی لگی ہوئی تھی اور گلابی رنگ کا شلوار
قمیض زیب تن کر رکھا تھا۔اداکارہ شادی کے دوسرے روز ہنی مون کیلئے نہیں بلکہ کام کے سلسلے میں لکھنئو گئی ہیں۔گوہر خان کے شوہر خود اہلیہ کو ائیرپورٹ چھوڑنے آئے اور الوداع کیا۔ اداکارہ و ماڈل گوہر خان کی 25 دسمبر کو میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے شادی ہوئی ہے۔ اداکارہ کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی جبکہ یہ شادی ممبئی میں ہوئی تھی جسے ان کے سسر نے خاندان میں اب تک کی بہترین شادی قرار دیا تھا۔