ہمیں آپ پر فخر ہے ۔۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ارشد ندیم پاکستان کے لیے گولڈ میڈل تو نہ جیت سکے مگر سب کے دل ضرور جیت لیے

ٹوکیو میں ہونے والے کھیلوں کے میگا ایونٹ اولمپکس2020 میں جیولین تھرو کے ماہر کھلاڑی ارشد ندیم پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ باصلاحیت ایتھلیٹ ارشد ندیم اولمپکس 2020 میں پاکستان کی نماٸندگی کرنے والے آخری کھلاڑی رہ گٸے تھے جن پر پاکستان کی عوام کی نظریں جمی

ہوٸی تھیں۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دکھایا۔ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے راؤنڈ میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ قاٸم کی۔ ان میں پاکستان کے ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود رہے۔ میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم بہترین پرفارمنس نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ سوشل میڈیا صارفین ارشد ندیم کو بھرپور سراہ رہے ہیں اور ان مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.