لاکھوں دشمنوں کو دفع کرنے اور پیروں پر گر کر معافی منگوانے کے لئے روزانہ رات کو عشاء کی نماز کے بعد صرف 21 مرتبہ پڑھیں

کچھ لوگ اس معاملے میں پریشان ہوتے ہیں کہ دشمنوں نے مجھے چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے اپنے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں بیگانے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں جس سے میرا کوئی تعلق ہوتا ہے معاملہ ہوتا ہے دعا سلام ہوتے ہیں چند دنوں کے بعد ہی وہ دشمن بن جاتا ہے بہت بڑی یہ پریشانی والی بات ہے

اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لئے اس پریشانی سے حفاظت کے لئے ایسے دشمنان کو دفع کرنے کے لئے یعنی ان کو ختم کرنے کے لئے ان کی دشمنی ختم کرنے کے لئے ان دشمنوں کو مٹانا نہیں صفحہ ہستی سے ان کے وجود کو ختم نہیں کرنا بلکہ ان کی دشمنی کو ختم کرنا ہے۔ اس کے لئے آپ نے سورہ نصر عشاء کی نماز کے بعد وہیں بیٹھے ہوئے جہاں بھی آپ نے نماز پڑھی ہے مسجد میں پڑھی ہے گھر میں پڑھی ہے وہیں بیٹھے ہوئے نماز کے بعد کسی سے گفتگو نہیں کرنی اپنے گھر کے افراد سے بھی ہم کلام نہیں ہونا جیسے ہی نماز سے فارغ ہوئے وہیں بیٹھے ہوئے قبلہ رخ بیٹھے ہوئے آپ سورہ نصر کو اکیس مرتبہ پڑھیں اور اس میں جب نصر اللہ کا لفظ آئے اسے بلند آواز سے کہیں اتنی بلند آواز بھی نہ ہو کہ گھر والے پریشان ہوجائیں مسجد میں پڑھ رہا ہے تو اتنی بلند آواز نہ کرے کہ نمازی بھی پریشان ہوجائیں یعنی تھوڑی اونچی آواز اور یہ لفظ تین مرتبہ بلند آواز سے کہنا ہے یعنی اتنی بلند آواز ہو کہ خود سن لے باقی سورت دل کے اندر پڑھ لے جس طرح نماز کی حالت میں بندہ نماز کا سبق پڑھتا ہے خود اس کو

سنتا ہے اور جب نصر اللہ کا لفظ آئے تو اسے تھوڑا بلند کر کے پڑھ لیں ۔ ایسی آواز میں پڑھے کہ خود اسے محسوس ہو ۔تین مرتبہ اس لفظ کو تھوڑی بلند آواز سے پڑھنا ہے نصراللہ نصر اللہ نصراللہ اور اس کے اول آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی بھی پڑھ لیجئے اور اس کے بعد دعاکیجئے کہ یا اللہ جتنے بھی میرے دشمن ہیں ان سب سے میری حفاظت فرما ان کو دور فرما ان کی دشمنی کو ختم فرما یہ عمل آپ نے اس وقت تک جار رکھنا ہے جب تک آپ کا ذہن اس بات کو تسلیم نہ کر لے کہ میرے دشمنوں کی دشمنی ختم ہوچکی ہے اس میں دس دن لگ جائیں پندرہ دن لگ جائیں مہینہ لگ جائے جب آپ کو اس بات کا یقین ہوجائے مکمل اطمینان ہوجائے۔ اس وقت تک اس وظیفہ کو جاری رکھئے انشاء اللہ مکمل طریقے سے دشمنوں سے حفاظت ہوجائے گی صرف حفاظت ہی نہیں بلکہ وہ جو آپ کے مخالف تھے دشمنی کرتے تھے اللہ اس نفرت کو محبت کے اندر بدل دیں گے وہی لوگ آپ کی تعریفیں کرنے لگ جائیں گے آپ سے محبت کرنے لگ جائیں گے یہ بڑ ا مجرب وظیفہ ہے جو اس پریشانی کے اندر مبتلا ہیں یہ وظیفہ ضرور کریں انشاء اللہ اللہ اپنی رحمت سے ان کی مدد فرمائے گا اور ان کی مکمل دشمنوں سے حفاظت بھی ہوجائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *