
عام سی نوکری کرنے والی لڑکی ملکہ کیسے بنی؟ اردن کی مسلمان ملکہ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں
عام سی نوکری کرنے والی لڑکی ملکہ کیسے بنی؟ اردن کی مسلمان ملکہ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں اردن کی ملکہ رانیہ خوبصورتی اور ذہانت کا حسین امتزاج ہیں۔ جہاں خدا نے ان کو حسن، دولت اور آسائش سے نوازا ہے وہیں ایک ایسا درد مند دل بھی دیا ہے جس کی
وجہ سے یہ دنیا بھر میں اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے مقبول ہیں۔ ملکہ رانیہ کا تعلق ان افراد میں سے ہے جو تاج و تخت سے زیادہ لوگوں کے دل جیتنے کو اصل کامیابی سمجھتے ہیں۔اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان کی زندگی کے بارے میں کچھ ایسی باتوں سے آگاہی دیں گے جو آپ کہ علم میں نہیں ہوں گی۔ ایپل میں ملازمت اردن کی ملکہ رانیہ کے ماں باپ فلسطینی تھے لیکن رانیہ کی پیدائش کویت میں ہوئی اور انھوں نے قاہرہ کی امریکن یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈگری حاصلی کی۔ ملکہ رانیہ نے عمان میں مشہور سافٹ وئیر کمپنی ایپل میں ملازمت کی۔ اس سے پہلے وہ ایک بینک میں مارکیٹنگ کے شعبے میں خدمات انجام دیتی تھیں پہلی نظر کی محبت اردن کے شہزادے عبداللہ سے رانیہ کی ملاقات جنوری 1993میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی اور وہیں پہلی ملاقات میں ہی دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اس کے بعد اسی سال جون میں ان دونوں نے شادی بھی کرلی۔ شادی
کے وقت ملکہ رانیہ 22 سال اور شہزادہ عبداللہ 30 سال کے تھے اور شادی کے بعد انھیں بادشاہت ملی۔ کنگ عبداللہ اردن کے وہ پہلے بادشاہ ہیں جن کی ایک ہی بیوی ہیں۔ کنگ عبدالہ اور ملکہ رانیہ کے چار بچے ہیں جن کے نام شہزادہ ال حسین، شہزادی ایمان، شہزادی سلما اور شہزادہ ہاشم ہیں
خوبصورتی اور ذہانت ملکہ رانیہ کی خوبی یہ ہے کہ وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ بلا کی ذہین بھی ہیں اور اسی وجہ سے انھوں نے عوام کی تعلیم اور عرب، یورپی کلچر کے درمیان موجود فاصلے کو کم کرنے کے لئے بہت کام کیا۔ ملکہ رانیہ فاربیز کی ١٠٠ طاقتور خواتین میں ہر سال نامزد ہوتی ہیں اور وہ پیوپل میگزین میں سب سے خوبصورت خاتون کے طور پر بھی آچکی ہیں۔ فلاحی بہبود اور تعلیم کے لئے کیے جانے والے ملکہ رانیہ کے کاموں
کو سراہتے ہوئے انھیں دنیا بھر سے بیس ایوارڈز اور چار اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی جاچکی ہیں۔ ملکہ رانیہ ایک بین القوامی این جی او کی بورڈ ممبر ہیں جس نے اردن میں کئی فلاحی کاموں کی بنیاد رکھی۔ ملکہ رانیہ بچوں کے لئے چار بہترین ناول بھی لکھ چکی ہیں سوشل میڈیا کوئین ملکہ رانیہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں۔ ان کے فیس بک پر تقریباً پانچ ملین سے زائد اور ٹوءٹر پر ٤ ملین سے زائد اور انسٹاگرام پر تقریباً ڈیڑھ ملین فالوورز ہیں لیکن وہ خود کو “ایک ماں اور بیوی“ کے طور پر متعارف کروانا پسند کرتی ہیں۔ ملکہ رانیہ کا ایک یوٹیوب چنل بھی ہے جس میں وہ عرب کلچر کے حوالے سے موضوعات زیرِ بحث لاتی ہیں ایک عام ماں ملکہ رانیہ نے مشہور زمانہ ٹی وی میزبان اوپرا وینفری کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت اچھے چاکلیٹ بسکٹ بناتی ہیں اور انھوں نے کبھی اپنے آپ کو ملکہ نہیں سمجھا بلکہ وہ ایک عام خاتون کی طرح اپنے شوہر اور بچوں کے لئے فکر مند رہتی ہیں۔ ملک رانیہ کو کتب بینی کے علاوہ چاکلیٹ اور پینٹ بٹر کھانا پسند ہے۔