
جو برائی تم دوسروں کےلئے خیرید گئے وہ تمہارے آگے آئے گی
اسلام آباد اس ضرب المثل کی عملی مثال دیکھنا چاہیں تو اس امریکی شخص کو دیکھ لیجئے جس نے ایک ہوٹل میں جا کر عیاشی کے لئے جسم فروش لڑکی منگوائی۔ویب سائٹ یونائٹڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا یہ شخص گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے
جسم فروش لڑکیوں کو مختلف ہوٹلوں میں بلوا رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے اس شخص نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے جا رہا تھا ، لیکن دراصل وہ ایک بار پھر بُرے فعل کی نیت سے ایک ہوٹل کا رخ کر رہا تھا۔ ہوٹل پہنچ کر اس نے معمول کے مطابق اسی طرح کی ویب سائٹ سے رابطہ کیا اور ایک نئی 28 سالہ لڑکی کی تصویر دیکھ کر اسے ہوٹل بلوا لیا۔ رات آٹھ بجے کے قریب اس شخص کے کمرے سے اچانک چیخ و پکار اور ہنگامے کی آوازیں بلند ہوئیں تو سب گھبرا گئے۔ اردگرد کے کمروں سے بھی لوگ نکل آئے اور پوچھ گچھ کرنے لگے۔ تب یہ معاملہ کھلا کہ جس ویب سائٹ سے یہ شخص لڑکیاں منگواتا تھا اسی پر اس کی اہلیہ نے بھی خود کو اس کام کے لئے رجسٹر کروا رکھا تھا ، لیکن اپنی شناخت چھپانے کیلئے
کسی نوجوان لڑکی کی تصویر لگا رکھی تھی۔ دونوں نے اپنی اصلی شناخت چھپائی ہوئی تھی اور اتفاق ایسا ہوا کہ اس ویب سائٹ پر دونوں کا آپس میں ہی
رابطہ ہو گیا۔ب ایک جانب تو خاتون اس بات پر آگ بگولا تھی کہ اس کا شوہر اس ویب سائٹ سے لڑکیاں منگواتا تھا تو دوسری جانب یہ شخص بھی اس بات پر آپے سے باہر ہو رہا تھا ۔ کہ اس کی اہلیہ چوری چھپے ویب سائٹ پر اپنا جسم بیچ رہی تھی۔ دونوں کی لڑائی نے ہوٹل کے کمرے کو ریسلنگ کا میدان بنا دیا ، جس پر انتظامیہ کو مداخلت کر کے دونوں کو وہاں سے نکالنا پڑا۔ آخری اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اب وہ ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔