
”گردوں کی کمزوری فیل گردے بھی ٹھیک ہوسکتے ہیں“
ضعف گردہ اور ضعف مثانہ۔ گردوں کی کمزور ی اور مثانے کی کمزوری ان دونوں چیزوں کے لیے شاید یہ کہا جائے تو اس نسخے سےا چھا کوئی نسخہ نہیں ہے تو شاید بات غلط نہ ہوگی۔ بہت سادہ چیزیں ہیں۔ اور بنانے کاایک طریقہ ہے ۔ جوآپ کو بتائے دیتے ہیں۔ ویسے آپ نے اس کو تیار کرنا ہے۔استعمال
کرنا ہے۔ انشاءاللہ! گردوں کی جتنی بھی کمزوری ہوگی۔ انشاءاللہ! وہ دور ہوگی۔ انشاءاللہ ! مثانے کی جتنی بھی کمزور ی ہوگی وہ بھی دور ہوگی۔ اس نسخہ سے اور بھی آپ کو بہت سارے فوائد حاصل ہوں گے ۔ میل یا مردانہ جو بیماریاں ہوتی ہیں۔ مردانہ کمزوری کے حوالے سے ان کے لیے بھی یہ زبردست کام کرے گا۔ آپ کو بتاتے ہیں آپ نے کیا چیزیں لینی ہیں۔ا ور کیا چیزیں استعمال کرنی ہیں۔ اور بنانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ یہ سب کچھ آ پ کو بتائیں گے۔ ہمیں دو چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ طریقہ کار میں تین چیزیں استعمال ہوں گی۔ لیکن چاہیے ہوں گی دو چیزیں۔ ہمیں چاہیے ہوگا گھکڑوخرد دو کلو چاہیے۔ اور دو کلو پر چاہیے ۔ ایک کلو الگ چاہیے۔ ایک کلو الگ چاہیے۔ اور اس کے ساتھ آپ کو سوگرا م سونٹھ چاہیے ہوگی۔ بس آپ کو یہ تین چیزیں چاہیے ہوں گی۔ ایک ایک کلو دو جگہ پر ہمیں گھکڑو چاہیے جس کو بھکڑہ بھی کہتےہیں۔ تیسرے نمبر جو جو چیز ہمیں چاہیے وہ ہے سونٹھ سوگرام ۔ آپ نے یہ کرناہے کہ سونٹھ کا پاؤڈر کرلینا ہے۔ الگ رکھ لیں۔ اور ایک کلو جو بھکڑہ ہے اس کا بھی پاؤڈر کرلیں۔ اس کو بھی الگ رکھ لیں۔
اب ایک کلو گھکڑو رہ گیا ہے۔ اب اس ایک کلوگھکڑو کا آپ نے یہ کرنا ہے کہ شام کے وقت آپ نے اس کو کم سے کم پانچ کلو پانی میں رات کو بھگو کر رکھ دینا ہے۔ اور اگلے دن بارہ گھنٹے گزرنے کے بعد آپ نے اس کو آگ پر چڑھا دینا ہے۔ آپ کسی اسٹیل کے پتیلے پر رکھ دیں۔ جو بھی چیز آپ کے پاس موجود ہو۔ جس میں پانچ کلو پانی آسانی سے آجائے۔ گھر میں پتیلیاں اور پتیلے ہوتے ہیں۔ جس کے اندر آپ نے گھکڑو رکھا ہے اس کو آپ نے آگ پر رکھ دینا ہے۔آپ نے اس کو اتنا پکا نا ہے کہ پانچ کلو پانی ایک کلو رہ جائے۔ اور اس کو آگ سے اتار دیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس کو کسی کپڑے سے اس کا پانی چھان لینا ہے۔ اب آپ کے پاس جو پانی آئے گا۔ ا س کو گھکڑو کا پانی کہیں گے۔ اور یہ آپ کے پاس ایک کلو آجائےگا۔ اب ایک کلو والے پانی کو کسی کھلے کڑاہی میں ڈال دینا ہے۔ اس سے پہلے جو آپ کو دو چیزیں بتائیں تھیں۔ گھکڑو کا پاؤڈر اور سونٹھ کا پاؤڈر بنایاتھا۔توآپ نے ایک کلو گھکڑو پانی کو آگ پر چڑھا دینا ہے۔ اور ایک کلو پسا ہوا گھکڑو کو اس پانی میں ڈال دینا ہے۔ اب اس کو اچھے طرح سے ہلاتے
رہیں۔ اب جیسے ہی پانی خشک ہونے لگے ۔ تو آپ نے اس کو اور پکانا ہے۔ جب آپ کا پانی بالکل خشک ہونا شروع ہوجائے ۔ توآپ کے پاس سوگرام پسی ہوئی سونٹھ ہوگی۔ آپ نے اس کو اس پانی میں ڈال دیں۔ اور پھر دوبارہ سے چمچ کو ہلاتے جانا ہے۔ اچھے طریقےسے تیار کرنا ہے۔ مطلب اس کا سفوف تیار کرنا ہے۔ پاؤڈر کی شکل میں لانا ہے۔ پانی بالکل خشک کرلیں۔ اگر نمی رہ جائےتو اس کو کسی بھی کھلی جگہ پر اخبار بچھا کر اس کو پھیلا دیں۔ جب آپ اس کو پاؤڈر کی شکل میں لے آئیں گے۔ تو یہ دوا آپ کی اب تیار ہوجائےگی۔ ایک بات اور بتادیں ۔ اگر آپ اس کی مقدار کم کرنا چاہیں تو آپ ا س کی مقدار ایک کلو کے بجائے ڈھائی سو گرام بھی کرسکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو آدھا کلو پر بھی لے کر آسکتے ہیں۔ جتنا وزن آپ ہاف کریں گے ۔ ویسے ہی آپ سونٹھ کا وزن ہا ف کرتے جائیں گے۔ اور ویسے ہی پانی کا وزن بھی ہاف کرتے جائیں گے۔ آپ کی دوا تیار ہوگئی ہے۔ اب اس کے مقدار خوراک کی بات کرلیں ۔تو اس کی چھ گرام مقدار خوراک بنے گی۔ جو کہ تقریباً ایک چائے والا چمچ بنے گی۔ یہ آپ نے صبح اور شام دو وقت لینا ہے۔ آپ یہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں گے۔ انشاءاللہ! آپ حیران ہوجائیں گے۔ کہ آپ مہنگی سے مہنگی دوائی استعمال کرچکے ہیں۔ لیکن اس سے فرق نہیں پڑا۔ لیکن اس نسخے کے استعمال سے آپ کو بہت جلد فرق مل گیا ہے۔