
لاہور ہائی کورٹ میں بیوی نے شوہر پر الزام لگایا کہ وہ بیٹیوں کو ۔۔۔ بیوی کی شرمناک انکشافات آپ بھی بیوی کو داد دینے پر مجبورہو جائیں گے
رضا ٹی وی ! بچیوں کی تعلیم میں رکاوٹ بننے اور انہیں محبوس رکھنے کے الزام میں خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،یہ درخواست بوریوالہ کی رہائشی نادیہ کوثر نے اپنے بچوں کی بازیابی اور بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ بننے والے اپنے شوہر کے خلاف دائر کی ہے
جس میں ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالہ اور شوہر محمد طارق کو فریق بنایا گیا ہے۔ روزنامہ پاکستان کے مطابق درخواست گزار کا موقف ہے کہ محمد طارق سے شادی کے بعد اس کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے پیدا ہوئے، دونوں بیٹیاں عظمیٰ ناز اور فائزہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہیں،مگر باپ اپنی بیٹیوں کو مزید تعلیم نہیں دلوانا چاہتا، عظمیٰ ناز نے میٹرک میں 96 فیصد اور فائزہ نے نویں جماعت میں 86 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں، بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے معاملے پر شوہر نے درخواست گزار کو تشدد کا نشانہ بنایا، شوہر محمد طارق نے 21 اگست کو تشدد کر کے گھر سے نکال دیا اور بچوں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، شوہر کے ظالمانہ اور سخت مزاج کے سبب بچیوں کی تعلیم اور زندگی کو خطرہ ہے، عدالت سے استدعاہے کہ چاروں بچوں کو باپ کی قید سے آزاد کروا کر درخواست گزار کے حوالے کرنے کاحکم دیا جائے۔