
جب عورت کسی نامحرم کی محبت میں الجھ جاتی ہے تو وہ دو ٹکے کی ہوجاتی ہے یہ وقت گزاری کھلونا نہیں کہ مرد اسے
مسلسل اذیت اور تکلیف جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، وقت بدل جاتا ہے ہرچیز عارضی ہوتی ہے ۔ کسی آزمائش اور مشکل وقت میں خود کو ہلکان نہیں کریں، بھروسہ رکھیں ۔ بہتری آپ کی منتظر ہے ۔ کچھ لوگ اتنا اچھا سبق دیتے ہیں کہ پھر ساری زندگی کسی اور سے کچھ سیکھنے کی طلب ہی نہیں ہوتی۔
جب عورت کسی نامحرم کی محبت میں الجھ جاتی ہے۔ تو وہ دو ٹکے کی ہوجاتی ہے۔ جو محبتیں جو اللہ کی حدود توڑ کر کے کی جاتی ہیں ، وہ محبتیں نہیں ہے ، نفسیاتی خواہشات کی تسکین اور ہوس ہے عورت بڑی قیمتی شے ہے ، یہ کوئی وقت گزاری کھلونا نہیں جو مردوں کا دل بہلاتی رہے۔ جب عورت خود کو خود پیش کردے ، وہ عورت نہیں رہتی، عورت کا نا م ہی حیاء ہے ، جب حیاء چھوڑ دے تو باقی بچاکیا؟ اللہ نے تو عورت کو بہت اونچا مقام دیا ہے آج کی عورت نے خود کو خود ہی نیچا مقام دیا ہے ، کسی نامحرم کی محبت میں گمراہ ہو کے اللہ سے شکوہ مت کرو، جس رشتے کی اسلا م کی گنجائش نہیں ، اس میں برکت کیسے ہوسکتی ہے۔ کسی کو غلط سمجھنے سے پہلے اس کے حالات ضرور جان لیا کرو۔ طلاق مرد دیتا ہے اور داغ عورت کے ماتھے پر لگتا ہے ۔ چاہے اس میں عورت کا قصور ہو یا نہ ہو مرد سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تم نے اپنی بیوی کو طلاق کیوں دی ہے ؟
لیکن عورت کو قدم قدم پر احساس دلایاجاتا ہے۔ کہ تم ہی بیوی بننے کے قابل نہیں تھی۔ عورت کوئی بھی رشتوں میں ملاوٹ پسند نہیں کرتی وہ جس سے بھی پیار کرے اس کی حرکات کو ہمیشہ نظروں میں رکھتی ہے ۔ لڑتی ہے ، جھگڑتی ہے اپنے ہونے کا احساس دلاتی مگر شراکت کبھی برداشت نہیں کرتی۔ عزتیں ، غیرتیں اور پگڑیاں بیٹی کی جھولی میں اور جائید ادیں بیٹے کی جھولی میں۔ میاں بیوی کی لڑائی بچوں کی لڑائی کی طرح ہونی چاہیے کہ اگلے دن ساری تلخیاں بھو ل کر پھر سے ایک دوسر ے سے خلوص و محبت سے پیش آئیں۔ اس رشتے میں انا اور بغض نہیں ہونا چاہیے۔ دنیا وہ کتاب ہے جو کبھی نہیں پڑھی جاسکتی اور زمانہ وہ استاد ہے جو سب کچھ سکھا دیتا ہے۔ رشتے بنانا اصل بات نہیں بلکہ اصل بات ان رشتوں کو نبھانا ہوتاہے۔ اپنا اچھا وقت ان ہی کو دو جو برے وقت میں آپ کے ساتھ تھے۔ خوشی ایسی چیز ہے جو ہمارے پاس نہ بھی ہوتو ہم دوسروں کو دے سکتے ہیں۔