یا قدوس ایک ہی سانس میں صبح 33بار پڑھنے کا کرشمہ

زندگی ایک ایسی جگہ ہے جو ہر انسان کو کچھ نہ کچھ سکھا دیتی ہے ۔ مشکلات ہر انسان کو آتی ہیں امیر ہو یا غریب ہو۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے ہر حال سے باخبر ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ میرا بندہ اس وقت میں کتنا صبر کرتا ہے ۔ جو بندے صبر کرتے ہیں اور اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں

اللہ تعالیٰ انکی مشکلات کو آسانیوں میں بدل دیتے ہیں۔ جو بندہ صبر کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت جس کو بھروسہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو مشکلات سے جلد ہی نجات دے دیتا ہے ۔ کس طرح اسماء حسناء اپنی مشکلات کا حل نکال سکتے ہیں۔ یاقدوسُ کا ورد کرنے سے کیا فائدہ ہوگا۔ اور کس کس پریشانی سے بچ سکیں گے ۔اسم مبارکہ یاقدوسُ کے معنی بے نظیر اور بے عیب کے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا بابرکت نام ہے کہ اسے ساتوں آسمانوں کے فرشتوں کے ذکر میں شامل کیا گیا ۔ جس کی تسبیح ساتوں آسمانوں کے فرشتے جو اللہ تعالیٰ کاعرش اُٹھاتے ہیں۔او ر ان فرشتوں کیلئے جو لوح قلم پر مقرر ہیں سب کیلئے یہ ذکر خاص کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی نام اپنے اندر حقیقت کے بے پناہ خزانے رکھتا ہے ۔ جس کی حقیقت کو کوئی بھی نہیں

پہچان سکتا ۔ اگر آپ کا کوئی دشمن جو آپ کو پریشان کررہا ہے ۔ کوئی رشتہ دار آپ کی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے اگر کوئی شخص کسی مؤذی مرض میں مبتلا ہے ۔ دنیا کی کوئی بھی بیماری ہو اگر کوئی شخص یا قدوس کا ورد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ا س کو شفاء عطاء فرمائے گا۔ جس کے تمام اللہ تعالیٰ کی ذات اپنے ذمہ لے لیں تو اس کو کسی چیز کی ضرور ت نہیں ہے ۔ اگر کسی بہن کی شادی نہیں ہورہی ہے لوگ رشتہ دیکھنے آتے ہیں اور دیکھ کر چلے جاتے ہیں ۔ کسی جگہ منگنی ہوتی ہے وہ نکاح کر کے رخستی نہیں کررہے ۔ تو اس بہن کو چاہیے وہ ہر نماز کے بعد ایک سو ایک مرتبہ یا قدوس پڑھنے کا معمول بنا لیں چند دن میں ان کا رشتہ طے پا جائے گا۔ چند دن میں ہی غیب سے آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔اگر کوئی بھائی بہن چاہتا ہے کہ اس کو اولاد نارینہ پیدا ہو تو وہ یا قدوس کا ورد روزانہ 313مرتبہ کرے اور اول وآخر درود ابراہیمی پڑھا کرے اور اس مقصد کیلئے اللہ

تعالیٰ سے دعامانگے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات بہت جلد ان کی گود خوشبو سے بھر دیں گے ۔ یہ ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اُسے اولاد نرینہ عطاء فرمائے ۔ اگر کوئی شخص یاقدوسُ کا عامل ہے اور سفر پر جانے سے پہلے یاقدوسُ کا دم کرکے اپنے اوپر دم کرلیتا ہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے اسکے سفر میں تھکاوٹ نہیں ہوگی ۔ انشاء اللہ رب کے حکم سے اپنی منزل پر پہنچ جائے گا۔کوئی بھی شخص یاقدوسُ کا ورد کیا ہوکسی شخص کی جانب دشمنی ختم کرنا چاہتا ہے ۔ یا کوئی شخص لوگوں میں بدگمانی پھیلا رہا ہواور آپ چاہتے ہیں کہ وہ شخص یہ سب کچھ کرنا بند کردے تو آپ کسی بھی میٹھی چیز پر دم کرکے اس کو کھلا دیں انشاء اللہ سب کچھ چھوڑ کرکے آپ سے محبت سے پیش آئے گا۔ یہ عمل جو اچھی نیت سے کرے گا فائدہ بھی اس کو ہی ہوگا۔اگر کوئی انسان 40روز تک یا قدوس ُ کا ورد ایک ہزار مرتبہ کرتا ہے تو آپ کو جائز دلی خواہش پوری ہوجائیگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.