زمین و آسمان کو مُطیع بنانے کا عمل

زمین و آسمان کو غلام تو وہ بناسکتا ہے کہ جس کے اندر اللہ بستا ہو جس کے سینے میں اللہ کا وجود ہو اللہ نورالسماوات والارض زمین و آسمان میں اللہ کا نور ہے اب تو اس کو اپنا مطیع بنانا چاہتا ہے تو تیرے اندر کیاہونا چاہئے؟ زمین و آسمان میں اللہ کا نور ہے تو زمین و آسمان کو اپنا مطیع بنانا چاہ رہا ہے

تو تیرے اندر کیاہونا چاہئے زمین و آسمان میں تو پہلے سے ہی اللہ کا نور ہونا چاہئے تیرے اندر بھی اگر اللہ کا نور ہوا تو تو اور زمین و آسمان برابر ہیں اس کو مطیع بنانے کے لئے زمین و آسمان میں اللہ کا نور ہے تیرے اندر اللہ ہونا چاہئے لیکن میں آپ کو جو پتے کی بات بتارہا ہو ں وہ یہ ہے کہ آپ ان چکروں میں کیوں پڑرہے ہیں۔ کہ یہ عمل کر لو وہ عمل کرلو بھائی اپنے ایمان کی حفاظت کرو مومن بنو ذاکر قلبی بنو پہلے کل آپ کا دم نکل جائے کیاپتہ سامان سو برس کاہے پل کی خبر نہیں ۔ کل نجانے سانس آتی ہے یا نہیں آتی اپنا ایمان تو پہلے کامل کرلو مضبوط کر لو مومن بن جاؤ ذاکر قلبی بن جاؤ یہ مختلف عملیات کر کے یہ عمل کرلو وہ عمل کرلو اس کو تسخیر کر لو اس کو تسخیر کر لو اتنے مؤکلات لے لو ان سے کیا ملے گا

میرا برادرانہ مشورہ آپ کو یہ ہے کہ آپ اپنے ایمان کے اوپر توجہ دیں ان چکروں کو چھوڑ دیجئے ان سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے مجھے معلوم ہے کہ بہت سارے لوگ روحانیت میں ان کی دلچسپی اس لئے ہوتی ہے۔ کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس میں عملیات وغیرہ کر لیں گے دو چار موکل اپنے قابو میں کر لیں گے فلاں طاقت اپنے پاس آجائے گی یہ کرلیں گے وہ کرلیں گے لیکن یہ روحانیت نہیں ہے یہ عملیات ہیں ہم یہاں جو تعلیم سکھارہے ہیں وہ خالص روحانیت کی اور تصوف کی تعلیم ہے جس کے اندر عملیات نہیں ہوتا جس کے اندر صفائے قلب ہوتا ہے تزکیہ نفس ہوتا ہے اپنے اندر کو پاک کرنا ہے اللہ کے نور سے اپنے قلب کو منور کرنا ہے اللہ کے نور سے اور اپنے اندر کو پاک صاف کر کے سب سے پہلے دربار رسالت

تک رسائی حاصل کرنی ہے کہ اللہ کے حبیب کے قدموں تک آدمی پہنچ جائے اور پھر وہاں سے اگر مقدر میں اور آگے منزل لکھی ہے تو نبی پاک ﷺ کے وسیلے سے آپ اللہ کی ذات تک پہنچ جائیں یہ عملیات اور دیگر چیزیں یہ ہماری تعلیمات کا حصہ نہیں ہے ۔ رہ گئی بات زمین و آسمان کو مطیع کرنا تو وہ طریقہ ہمارے پاس تو موجود ہے اس میں عملیات کی ضرورت تو نہیں ہے کیاہے وہ ؟ آپ کے سینے میں پانچ لطائف ہیں ہر ایک لطیفے کا تعلق ایک آسمان سے ہی ہے تو ان کو منورکر کے بھیجوان کے سیارے اوپر ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہے ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں ان لطائف کو منور کرو لطیفہ قلب کو منور کرو اس کے جثے نکالو عالم ملکوت میں بھیجو لطیفہ روح کو بیدار کرو اس کو عالم جبروت میں بھیجو لطیفہ سری کو عالم وحدت میں بھیجو لطیفہ خفی کو کرو عالم وحدت میں بھیجو لطیفہ عینا کر کے عالم احدیت میں پہنچ جاؤ جہاں جہاں پہنچوں گے وہاں وہاں کی کنجیاں آپ کے پاس آگئیں۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.