اب دودھ پلائی کی رسم نہیں ہوگی کیونکہ ۔۔۔ دولہا اور دلہن کی شیشا پلائی کی رسم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آج کل چونکہ شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور نئے دور کے نئے طور طریقوں کو اپنایا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے روز شادیوں میں ہونے والی مختلف رسم و رواج اور منفرد طریقوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں ۔ گذشتہ روز لاہور میں ہونے والی اس شادی میں قریبی دوستوں اور

رشتہ داروں نے جہاں سٹیج پر بیٹھ کر دیگر رسمیں ادا کی، وہیں ایک نئی رسم کا آغاز بھی کر دیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ پہلے کے دور میں شادی پر دودھ پلائی کی رسم ہوتی تھی مگر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دُولہے کے قریبی دوست اور کزن شیشے کو گُلاب کے پُھولوں سے سجا کر اسٹیج پر لے کر آئے اور ساتھ ہی ایک پلے کارڈ بھی موجود تھا جس پر لکھا ہے کہ: ” یہاں ہم شیشہ پلائی کی رسم کے لئے آئے ہیں ”
پہلے دُولہے کو شیشہ پلایا گیا، اور بعد میں دُولہن کو۔ تمام لوگوں کی جانب سے شیشہ پلائی کی رسم کے لئے 50 کروڑ روپے کے نیک کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.