جادو گر اگر جسم کا حصہ بن جائے

اگر جادوگر جسم کا حصہ بن جائے یا جادو کی وجہ سے جان لیوا بیماری لاحق ہوگئی ہو یا جادو کے ذریعے مسان مسلط کر دیا گیا ہوتو ان تمام مصیبتوں کا بہترین مداوا اور شاندار حل یہ ہے کہ چینی کی سفید طشتری پر آیت مبارکہ :”وَمَنْ یَّخْرُ جْ مِنْۭ بَیْتِہٖ مُھَا جِرًا اِلَی اللّٰہِ وَرَسُوْ لِہٖ ثُمَّ یُدْ رِ کْہُ الْمَوْ تُ فَقَدْ وَقَعَ اَجْرُ ہٗ

عَلَی اللّٰہِ” لکھ کر گائے کے مکھن سے (اگر گائے کا نہ ملے تو بھینس کے مکھن سے ) اسے مٹاکر مریض نہار منہ اس مکھن کو چاٹ لے۔ سات دن متواتر عمل کریں۔ انشاءاللہ پرانے پرانا جادو، ہرطرح کا مسان اور سحری بیماری کا نام ونشان ختم ہوجائے گا۔ اگر مریض کی حالت بہت زیادہ خراب ہو اور آپ محسوس کریں۔ کہ سات دن کے عمل سے سحر اثرات کا مکمل دفعیہ نہیں ہوا تو ایک دو روز کا وقفہ دے کر دوبارہ سات دن یہ عمل کر لیں۔ اس کے علاوہ طشتری ہر روز نئی استعمال کریں۔ استعمال کے بعد اسے صدقہ کر دیں۔ گھر کے استعمال میں نہ لائیں۔ سی دین دار پابند شرع عامل کو دکھایا جائے۔ جس طرح مرض کی علامات ہوتی ہیں اسی طرح سحر کی بھی علامات ہوتی ہیں، جنھیں دیکھ کر ماہرین فن کو سحر کا اندازہ ہوجاتا ہے جادو کے اثر سے انسان کی صحت متاثرہوتی ہے اور بسا اوقات جان بھی چلی جاتی ہے، جمہور علماء اس بات کے بھی قائل ہیں کہ سحر کی تاثیر سے شی کی حقیقت بھی بدل سکتی ہے۔ موطا امام مالک میں حضرت کعب بن احبار-رضی اللہ عنہ- سے ایک حدیث مروی ہے جو جمہور کی دلیل ہے، حضرت کعب

فرماتے ہیں: لو لا کلمات أقولھن لجعلتني الیہود حمارًا (کچھ کلمات ہیں جن کو اگر میں نہ پڑھتا تو یہود مجھے گدھا بنا دیتے اگر کوئی شخص سحر سے متاثر ہے تو وہ کسی دین دار پابند شرع عامل سے ملے اور علاج کے لیے وہ جو عمل تجویز کرے اس کو کرتا رہے۔ اور اگر متاثر تو نہیں لیکن آئندہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو اس کو چاہیے کہ قرآن کریم کی کچھ آیات جو دفع سحر میں موثر ہیں ان کو صبح و شام پڑھ لینا چاہیے۔ ان آیات کو شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمة اللہ علیہ نے ایک منزل کی شکل میں جمع کردیا ہے جسے بہ آسانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔جادو کی حرمت پر تمام ائمہ کا اجماع ہے اگر کسی شخص کے بارے میں معلوم ہوجائے کہ وہ سحر کرتا ہے تو اس سے دور رہے اوراس کے ضرر سے بچنے کے لیے ممکنہ سعی کرے۔ اگر اسلامی حکومت ہو تو ایسے شخص کو قاضی کے سامنے پیش کرے۔مکھن چاٹنے کے آدھ گھنٹے بعد تک پانی نہ پئیں، اس سے مکھن سینے میں جم جاتا ہے اور بلغم کھانسی وغیرہ کی شکایت ہوسکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.