
ہاتھ میں مٹی لیکر 3بار پڑھیں جہاں دشمن رہتا ہو وہاں پھینک دیں
کوئی ایسا دشمن آپ کے درپے ہوگیا ہو جو خاندان میں ہو یا خاندان سے باہر ہو ۔گھر کیلئے خاندان کیلئے خطرہ ہو یا آفس میں آپ کو پریشان کرتا ہو ۔کسی قسم کا دشمن ہو اور آپ کی عزت کیلئے خطرے کا باعث بنتا ہو۔ یا تو دشمن اپنی دشمنی سے باز آجائیگا اور آئندہ آپ کو ستائے گانہیں یا پھر چھوڑ کر دور
کہیں چلا جائیگا اور آپ کی زندگی میں کبھی نہیں آئیگا ۔آج کا عمل ایسا خاص ہے جو مختصر کیساتھ ساتھ نہایت پاورفل عمل ہے ۔سورۃ المجادلۃ آپ نے تین مرتبہ کسی بھی وقت پڑھنی ہے ۔پھر آپ نے ہاتھ میں مٹھی بھر مٹی لینی ہے ۔ آپ نے پاک جگہ کی مٹی لینی ہے ایک مٹھی مٹی لینی ہے وہ گھر پر لے آئیں اور سورۃ المجادلہ آپ نے 3مرتبہ دن میں کسی بھی وقت اس مٹی پر دم کرلینا ہے ۔آپ نے مٹی لیکر جہاں پر دشمن رہتا ہے اس سمت پر مٹی اُٹھانی اور اس سمت پھینک دینی ہے ۔ یہ عمل ایک ہی دفعہ میں ہوجائیگا اگر آپ کو تسلی نہ ہوتو دو دفعہ کرسکتے ہیں لیکن آپ کو ضرور ت ہی نہیں پڑے جو یقین کیساتھ کرلے دشمن سے نجات مل جائیگی ۔ اتنا پاور فل یہ وظیفہ ہے ۔انشاء اللہ آپ ہمیں دعائیں دیں گے ۔ فرض نمازوں کا اہتمام کریں،
فجر اور مغرب کی نماز کے بعد بسم اللہ کے ساتھ گیارہ مرتبہ سورۃ قریش پڑھ لیا کریں، اول و آخر درود شریف بھی پڑھ لیں، ان شاء اللہ ہر شریر کے شر سے جان مال کی حفاظت ہو گی۔ حدیثِ پاک میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب کسی دشمن کا اندیشہ ہوتا تھا تو آپ ﷺ ’’اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ‘‘ پڑھا کرتے تھے۔ اسی طرح صبح و شام درج ذیل دعائیں ایک ایک مرتبہ پڑھنے کا اہتمام کریں:1- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِیْمِ الَّذِيْ لَیْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ الَّتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ، وَبِأَسْمَآءِ اللهِ الْحُسْنیٰ کُلِّهَا مَاعَلِمْتُ مِنْهَا وَمَالَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ‘‘.2- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْکَرِیْمِ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ اللَّاتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا، وَشَرِ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَارَحْمٰن‘‘. فقط و الله أعلم