بدن کا دن ہے یہ ایک تسبیح پڑھ لیں دینی و دنیاوی حاجات پوری

بدھ کا دن ہے اور اللہ پاک کی پاک و لاریب کتاب قرآن مجید کی سورہ النمل کی ایک چھوٹی سی اور بہت ہی آسان آیت کا عمل جو رزق کے لئے دیگر معاملات کے لئے بہت ہی مؤثر اور مجرب عمل ہے اللہ کریم ہمیں نبی کریم ﷺ کا صدقہ دین دنیا کی عزتوں سے عظمتوں سے مالا مال فرمائے اور مالک کریم

تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی حاجات کو خواہشات کو پورا فرمائے بہت ہی آسان سا اور مجرب عمل ہے سورۃ النمل کی آیت نمبر 30 ہے : انہ من سلیمان وانہ بسم اللہ الرحمن الرحیم اس کا ترجمہ یہ ہے کہ یہ خط سلیمان علیہ السلام کی طرف سے ہے اور اللہ پاک کے اسم مبارک سے آغاز کرتا ہوں۔
جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے حضرت سلیمانؑ اللہ کے پیغمبر ہیں اور آپ اپنے خط کا آغاز انہی الفاظ کے ساتھ کیا کرتے تھے اسی طرح حضرت نوحؑ کی کشتی کے چلنے کا تذکرہ بھی قرآن مجید میں کیاگیا تو وہاں پر بھی اللہ نے قرآن کریم میں بسم اللہ کا لفظ استعمال فرمایا کہ اس میں سوار ہوجاؤ اللہ کے نام سے اور اس کا چلنا بھی اور اس کا رکنا بھی اللہ کے نام سے ہے تو اللہ کانام لینا اور اس سے شروع کرنا یہ انبیاء کرام ؑ کی سنت مبارکہ ہے یوں اس کامیں برکت پیداہوجاتی ہے ۔ایک حدیث پاک بھی پڑھ لیجئے کہ نبی ﷺ کا ارشاد ہے کہ دروازہ بند کرو تو بسم اللہ پڑھو چراغ بچھاؤ تو بسم اللہ پڑھو برتن ڈھانپو تو بسم اللہ پڑھو۔ دیگر معاملات کھانا پینا ذبح کرنا وضو کرنا گاڑی پر سواری ہونا ہر ہر کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنا

اچھا ہے ہر مشکل اور ہر حاجت کے لئے آپ نے آج کے اس بابرکت دن یہ آیت کثرت سے پڑھئے۔اس پورے دن کے اندر باوضو حالت میں اول آخر درود شریف پڑھ کر 66 مرتبہ اس کو پڑھنا ہے۔یہ ایک متعین تعداد ہے اگر آپ اس سے زیادہ بھی پڑھنا چاہیں تو زیادہ بہتر اثر ہوگا ۔انشاء اللہ اللہ پاک کامیابی عطافرمائیں گے تسخیر قلوب کے لئے بھی بہت مجرب ہے کوئی آپ سے بدسلوکی نہ کرے گا آفات مصائب سے اللہ محفوظ فرمائیں گے چوری شیطان کے اثرات سے آپ محفوظ رہیں گے ۔ اپنی نمازوں کا بھی خیال رکھئے اور پورے اہتمام کے ساتھ اپنی نمازوں کو ادا کیجئے حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خاص طور پر خیال رکھئے کیونکہ اگر حقوق اللہ پورے نہ کئے تو اللہ تعالیٰ ناراض ہوجائیں گے اور آپ سے منہ موڑ لیں گے اور پھر آپ مصائب و الم کا شکار ہوجائیں گے اور اسی طرح اگر حقوق العباد پورے نہ کئے تو لوگوں کی بددعاؤں کی وجہ سے بھی آپ مصائب و پریشانیوں کا شکار رہیں گے اور حقوق العباد کا بہت ہی سختی سے حساب لیاجاتا ہے اور ظلم کرنے پر اللہ اسی دنیا میں ہی آپ کو ذلیل و رسوا کردیتا ہے اس لئے ظلم سے بچئے عدل کا دامن تھامے رہیئے اور اپنی زندگی کو خوشگوار بنائیے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.