جگر کی خرابی پر ظاہر ہونے والی علامات

ہمارے دل دماغ پھیپھڑے اور کڈنی کی طرح ہمارا لیور بھی جسم میں پایا جانے والا سب سے بنیادی اور اہم آرگن ہوتا ہے یہ ہمارے پیٹ یعنی ایبڈامن کے اوپر والے حصے میں موجود ہوتا ہے جس طرح گھر میں لگا واٹر پیوریفائر پانی میں موجود ساری گندگی کو صاف کر کے اسے صاف بنادیتا ہے ٹھیک اسی

طرح سے ہمارا لیور بھی جسم سے ساری گندگی اور زہریلے مادوں کو صاف ر کر کے ہمارے خون کو صاف اور جسم کو صحت مند بنائے رکھنے کا کام کرتا ہے اور اتنا ہی نہیں ہمارے جسم میں کئے جانے والے کئی طرح کے کام پوری طرح سے ہمارے لیور پر ہی انحصار کرتے ہیں۔چوٹ لگنے پر زخموں کو بھرنا جسم کے ہارمونز کا نظام بیلنس بنائے رکھنا کھانے میں موجود ضروری اجزاء کو ہضم کرنا جسم کا وزن کم کرنا یابڑھانا مسلز کو مضبوط بنانا کولیسٹرول یا شوگر کا لیول بیلنس بنا کر ضروری وائٹامنز اور منرلز کو سٹور کر کے رکھنا دوائیوں زہریلے مادوں اور خراب کھانوں کے برے اثرات سے ہمارے جسم کو بچا کر رکھنے جیسے تقریبا چارسو سے بھی زیادہ کام ڈائریکٹ اور انڈائیریکٹ طریقے سے ہمارے لیور سے ہی جڑے ہوتے ہیں اسی لئے لیور کو ہمارے جسم کا سب سے اچھا دوست بھی مانا جاتا ہے کھانے پینے میں کی جانے والی لاپرواہی اور جولوگ الکحل یعنی شراب کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور اندونوں ہی چیزوں سے ہمارے لیور پر بہت زیادہ برے اثرات پڑتے ہیں۔اور جبکہ ہمارے جسم کا پورا کام ہمارے لیور پر ہی

انحصار کرتا ہے اسی لئے اس میں آئی چھوٹی سے چھوٹی خڑابی بھی کرئی سنگین بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے ایسی کوئی بھی چیز جس کا کام گندگی کو صاف کرنا یا پھر فلٹر کرنا ہوتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی آلودہ ہو ہی جاتی ہے لیور میں آئی خرابی کی علامات کئی بار ہمیں اتنی زیادہ عام لگتی ہیں کہ کئی لوگ ان سائنز کو نظر انداز کردیتے ہیں یا سمجھ ہی نہیں پاتے کہ ان کے پیچھے لیور کی خرابی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے جب بھی ہمارے جسم مین چھوٹی سے چھوٹی خرابی آتی ہے تو ہمارا جسم ان کے بارے میں ہمیں الگ الگ طریقے سے بتانے کی کوشش کرتا ہے ایسی کئی علامات ہوتی ہیں جن سے ہم یہ پتہ لگاسکتے ہیں کہ ہمارا جسم ٹھیک طرح سے کام کررہا ہے یا نہیں ۔جب ہمارا لیور ہم سے مدد کی پکارکرتا ہے ۔گیس نظام ہاضمہ کا مسئلہ اور پیٹ کی خرابی اکثر پیٹ کی خرابی بار بار گیس کا بننا ڈکاریں آنا کھانا ٹھیک سے نہ ہضم ہونا لیور خراب ہونے کی سب سے شروعاتی علامات ہوتی ہیں۔ جب ہمارے لیور میں زہریلے مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو ذرا سا باہر کا کھانے کھانے پر ہمارے پیٹ کی حالت

بگڑنے لگتی ہے اور کبھی کبھی سردرد بھی ہونے لگتا ہے لیور کا کام کرنے کا پراسیس آہستہ ہوجانے کی وجہ سے ہمارا میٹابولیزم بھی آہستہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے پیٹ کو کھانا ٹھیک سے ہضم کرنے میں مشکل ہونے لگتی ہے اگر آپ کا روزانہ پیٹ صاف نہیں ہوتا تو اس کا سیدھا ہی تعلق آپ کے لیور سے ہوسکتا ہے ایسی صورت میں پیٹ سے جڑی کسی بھی دوائی کا اثر پوری طرح سے بھی نہیں ہوپاتا کیونکہ اس کے پیچھے کی بنیادی وجہ لیور ہوتا ہے اسی لئے جن لوگوں کو بار بار پیٹ سے جڑے مسائل ہوتے رہتے ہیں انہیں ایک بار اپنے لیور کا چیک اپ ضرور کروالینا چاہئے زیادہ تھکاوٹ اور کمزوری جب بھی ہماری لیور کمزور ہونا شروع ہوتا ہے تو شروع کے دنوں میں ہی ہمیں اکثر زیادہ تھکان اور زیادہ آلس آنا شروع ہوجاتا ہے ویسے زیادہ سٹریس اور ہیکٹک لائف کی وجہ سے تھکان ہونا عام بات ہے۔ لیکن جب یہ روز روز ہونے لگے اور کبھی کبھی جسم میں کمزوری بھی محسوس ہو تو اس کا تعلق ہمارے لیور سے بھی ہوسکتا ہے ایسی صورت میں ہمارا جسم جلدی تھکنے لگتا ہے اور اسے زیادہ آرام کرنے کی ضرورت

پڑنے لگتی ہے اگرکسی آدمی کو روزانہ بہت زیادہ تھکان کا مسئلہ فیس کرتے ہوئے دو مہینے سے بھی زیادہ وقت ہوجاتا ہے تو اسے ایک بار اپنے لیور کا چیک اپ ضرور کروالینا چاہے۔وزن کا بڑھ جانا جب ہمارے جسم میں زہریلے مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو آہستہ آہستہ لیور پر لوڈ بھی بڑھنے لگتا ہے سٹریس بڑھنے کی وجہ سے لیور میں موجود ٹاکسنز جسم کے فیٹ سیلز میں جمع ہونے لگتے ہیں اور آہستہ آہستہ چربی بڑھنے لگتی ہے جب لیور کی خرابی کی وجہ سے لیور کا وزن اور چربی بڑھ رہی ہوتی ہے تو ایسے بڑھ رہے وزن کو کم کرنا ایک بہت ہی مشکل کام بن جاتا ہے۔ اسی لئے جن لوگوں کو سب کچھ کرنے کے بعد بھی ایک لمبے وقت سے بڑھے ہوئے موٹاپے سے چھٹکارا نہیں مل رہا ہے انہیں ایک بار اپنے لیور کا چیک اپ ضرور کروا لینا چاہئے منہ میں سے بد بو آنا ایسی بہت ساری کھائی جانے والی چیزیں اور غلط عادات ہیں جن کی وجہ سے منہ میں سے بدبو آنے لگتی ہے لیکن کئی صورتوں میں منہ میں سے آنے والی بدبو کے پیچھے خراب ہورہا لیور بھی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے ہمارا جسم ایک انٹر کونیکٹڈ سسٹم

کی طرح کام کرتا ہے جہاں ہمارے سبھی اندرونی حصے ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں لیور اور پیٹ کی خرابی ساتھ ساتھ ہی چلتی ہے یعنی کہ لیور خراب ہونے پر پیٹ خراب ہونے کے چانسز بھی بڑھ جاتے ہیں ٹانگوں اور ٹخنوں میں سوجن ۔ جب ہمیں خراب ہور ہے لیور کے بارے میں پتہ نہیں چلتا یا پھر ہم اس مسئلے کو نظر انداز کر دیتے ہیں تو وہ خود ہی اپنے آپ کو ریپیئر کرنے کی کوشش کرنے لگتا ہے جب دوسرے کاموں کے ساتھ ساتھ لیور کو اپنے آپ کو ریپئر کرنا بھی پڑتا ہے تو ایسے میں وہ کمزور اور آہستہ ہونے لگتا ہے لیور کے آہستہ ہوجانے کی وجہ سے جسم م کا بلڈ پڑیشر بھی بڑھ جاتا ہے اور باڈی میں موجود فلوئیڈ جسم کے نیچے والے حصے میں جمع ہونے لگتا ہے جو کہ پیروں میں سوجن پیدا کرتا ہے اسی طرح سوجن کو ایڈیما کہاجاتا ہے یہ اکثر گھٹنوں کے نیچے والے حصے میں زیادہ ہوتی ہے اور اس طرح کی سوجن میں درد بھی نہیں ہوتا ۔آنکھوں جلد اور پیشاب کا پیلارنگ ویسے تو جب ہماری آنکھوں اور جلد کا رنگ پیلا ہو نے لگتا ہے تو اس سے جوائنڈس یعنی پیلیا کی علامات بھی مانا جاتا ہے لیکن کیا آپ

جانتے ہیں کہ پیلیا خود اپنے آپ میں ہی لیور خراب ہونے کی نشانی ہوتی ہے کمزور لیور جسم میں بلوروبن کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے بلوروبن ہمارے جسم میں پایاجانے والا ایک پیلا مواد ہوتا ہے۔ خراب لیور کی وجہ سے جسم میں بلوروبن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور یہ ہماری آنکھوں اور جلد میں پیلا پن پیدا کرنے لگتی ہے بڑھے ہوئے بلوروبن کو کم کرنے کے لئے ہمارا جسم اسے ویسٹ اور یورین کے ذریعے باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے اس کی وجہ سے پیشاب کا کلر پیلا اور نج یا پھر بہت زیادہ براؤن ہونے لگتا ہے ۔ الرجی:زیادہ تر سکن میں ہونے والی الرجی انفیکشن یا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن کئی بار جلد پر ہونے والے لال نشان درد کھجلی اور خارش کے پیچھے خراب جگر بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے جب ہمارے لیور میں ٹوکسنز یعنی زہریلے مادے بڑھ جاتے ہیں تو اس کا اثر ہمارے جلد پر بھی ہونے لگتا ہے ہمارے سکن زیادہ سینسٹو ہوجاتی ہے اور الگ الگ جگہوں پر بھی لال ریشز نظر آنے لگتے ہیں جن میں تھوڑی تھوڑی کھجلی بھی ہوتی ہے زیادہ تر اسی طرح کی الرجی ہاتھوں اور پیروں میں ہوتی ہے ۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.