
واشنگ مشین میں کپڑے پاک کرنے کا آسان طریقہ کپڑے پاک نہیں توکوئی عبادت قبول نہیں
احادیثِ مبارکہ میں صفائی کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔حضور نبی رحمت ﷺفرمایا:اللہ تعالیٰ پاک ہے، پاکی پسند فرماتا ہے،ستھرا ہے، ستھرا پن پسندفرماتا ہے لہٰذا تم اپنے صحن صاف رکھو اوریہودسے مشابہت نہ کر۔اللہ تعالٰی بندے کی ظاہری باطنی پاکی پسند فرماتا ہے، بندے کو چاہیے کہ ہرطرح پاک رہے جسم،
نفس روح، لباس، بدن،اخلاق غرض کہ ہر چیز کو پاک صاف رکھے، اقوال، افعال،احوال عقائد سب درست رکھے۔ عنی اپنے گھر تک صاف رکھو، لباس بدن وغیرہ کی صفائی تو بہت ہی ضروری ہے گھر بھی صاف رکھو وہاں کوڑا جالا وغیرہ جمع نہ ہونے دو۔ہر طرح کی صفائی اسلام نے ہی سکھائی ہے۔ایک مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ جب بھی عبادت بجا لائے تو خصوصا ً نماز جیسی اہم عبادت تو جسم کے ساتھ ساتھ کپڑوں کا پاک ہونا بھی ضروری ہے یہ تب ممکن ہے جب ہمیں کپڑوں کو پاک کرنے کا سہی اسلامی طریقہ معلوم ہوگا ہم واشنگ مشین پاک اور ناپاک کپڑون کو اکٹھا ڈال دیتے ہیں لیکن کبھی یہ سوچا کہ ناپاک کپڑوں کی نجاست سے پاک کپڑے بھی ناپاک ہوگئے ہوں گے ۔ صرف واشنگ مشین سے نکال کر ان کو سکھادینے سے پاک بھی ہوگئے ہوں گے یا نہیں ۔ناپاک کپڑے دھونے کا اصل طریقہ یہ ہے کہ انہیں تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ اچھی طرح نچوڑ لیا جائے اگر واشنگ مشین
کپڑے دھونے ہوں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ دھوئے جانے والے کپڑے پاک اور ناپاک دونوں طرح کے ہوں نمبر ایک جن کپڑوں کے بارے میں یقین ہے کہ یہ پاک ہیں انہیں پہلے دھولیا جائے اس کے بعد ناپاک اور مشکوک کو دھولیا جائے ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جو کپڑے ناپاک ہیں ان میں ناپاک جگہ کو الگ سے تین مرتبہ اچھی طرح دھوکر پاک کرلیا جائے پھر تمام کپڑوں کو واشنگ مشین میں دھو لیا جائے اس صورت میں دوبارہ واشنگ مشین تین مرتبہ دھونا یا بہت زیادہ پانی بہانہ ضروری نہیں ہوگا ۔ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ پاک اور ناپاک کپڑے سب ایک بار دھو لیے جائیں ۔کھنگالتے وقت تمام کپڑوں کو تین بار پانی میں ڈال کر نچوڑ لیا جائے تمام کپڑوں کو اچھی طرح دھولیا جائے پھر سپنر مشین جس میں کپڑے اچھی طرح نچوڑ ہوجاتے ہیں اس میں کپڑوں کو ڈال دیا جائے اور سپنر کے اوپر صاف پانی کا پائپ ڈال کر اتنی دیر چلایا جائے کہ گندے پانی کی جگہ صاف پانی نیچے پائپ سے آنا شروع ہوجائے تو یہ کپڑے پاک ہوجائیں گے ہاتھ سے نچوڑنا ضروری نہیں ہوگا ۔