
سورۃ المزمل کا کامل استخارہ جو تقدیر بدل دے !ایک پاکیزہ پری کا عطا کردہ وظیفہ
اس تحریر میں سورہ مزمل کا ایسا بہترین وظیفہ بتایا جارہا ہے کہ اگر آپ اس وظیفہ کو مکمل یقین اور کامل ایمان کے ساتھ کریں گے تو انشاء اللہ آپ کو کامیابی لازمی عطا ہوگی یہ وظیفہ صرف تین راتوں کا ہے اور آپ نے اس وظیفہ کو جمعرات کی رات سے شروع کرنا ہے اور مسلسل تین دنوں تک جاری
رکھنا ہے انشاء اللہ العزیز اللہ رب العزت آپ کا ہر طرح کا مسئلہ حل فرمادے گا آپ نے بہت سے وظائف کیئے ہوں گے لیکن یہ اپنی طرز کا سب سے منفرد استخارہ و وظیفہ ہے اور ایک بزرگ کو ایک پاکیزہ پری کا عطاکردہ تحفہ ہے اس وظیفہ کی چند شرائط ہیں اور اگر آپ نے ان شرائط کو پورا کیا تو لازمی آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے بہت سارے لوگوں کی درخواست پر یہ زبر دست وظیفہ شیئر کیاجارہا ہے ۔اس وظیفے کی اجازت ہر خاص و عام کو ہے۔ لیکن صرف جائز مقاصد کے لئے وظیفہ کرنا ہے ۔شرائط یہ ہیں : نمبر 1 وظیفہ صرف جائز مقاصد کے لئے کرنا ہے بصورت دیگر سخت نقصان کا اندیشہ ہوسکتا ہے ۔نمبر 2:وظیفہ شروع کرنے سے پہلے کسی زیر تعمیر مسجد میں کچھ رقم لازمی حصہ ملا دیں ورنہ وظیفہ بے اثر ہوگا۔نمبر3 وظیفہ بالکل تنہائی میں اور الگ کمرے میں کرنا ہے کسی بھی دوسرے شخص کی موجودگی وظیفے کا اثر ضائع کرسکتی ہے وظیفے کا ذکر وظیفہ شروع کرنے سے پہلے اور کامیابی ملنے کے بعد بھی نہیں کرنا ورنہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔نمبر5:وظیفہ بالکل پاک صاف اور باوضو ہو کر شروع
کرنا ہے اور لباس بھی پاک ہونا چاہئے۔نمبر6:یہ وظیفہ ہر مسئلے کے لئے کیا جاسکتا ہے لیکن جو بھی مسئلہ ہو اس کا مقصد نیک ہونا شرط ہے۔نمبر7:اس وظیفے کو بے نمازی اور نشہ کرنے والے حضرات نہیں کرسکتے۔نمبر8:اپنے ماں باپ کی نافرمانی اور دوسروں کا دل دکھانے والے بھی اس وظیفے کو ہرگز نہ کریں ورنہ فائدے کی بجائے نقصان ہوگا۔آپ نے کرنا یہ ہے۔ کہ جمعرات کو بعد نماز عشاء کے بعد آپ نے رضائے الٰہی کے لئے سو دانوں کی تسبیح کرنی ہے جس میں سبحان اللہ 33 بار الحمدللہ 33 بار اور اللہ اکبر33 بار ایک بارسبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم پڑھنا ہے اس تسبیح کو آپ نے 10 مرتبہ دہرانا ہے یعنی کل ایک ہزار مرتبہ پڑھنا ہے اس کے بعد آپ نے سوجانا ہے اب آپ نے آدھی رات کے بعد تقریبا ایک بجے دوبارہ اٹھنا ہے اور اپنا وظیفہ شروع کرنا ہے ۔سب سے پہلے آپ نے اٹھتے ہی تازہ وضوع کرنا ہے اور اگر
ناپاک ہیں تو آپ کو غسل بھی کرنا ہوگا۔اس کے بعد آپ نے دو رکعت نماز تہجد اس طرح ادا کرنی ہے کہ اس کی دونوں رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ مزمل پڑھنی ہے نماز بالکل اس طریقے سے ہی ادا کرنی ہے جیسے عام طور سے نماز پڑھی جاتی ہے۔ اور آخر میں نماز کا سلام پھیر کر آپ نے 12 مرتبہ اللہ کا اسم اعظم یا بدیع العجائبِ بالخیرِ یابدیعُ پڑھنا ہے اور پھر دعامانگ کر مصلیٰ پر بیٹھیں رہیں اور یہ کلمات 100 مرتبہ ادا کرنے ہیں یا اللہُ یاعالمُ مافی قلبی ومعینُ فیہ اتنا پڑھنے کے بعد اب آپ نے اپنا مقصد ذہن میں لانا ہے جس مقصد کے لئے بھی آپ یہ وظیفہ کررہے ہوں یہاں پر اب آپ نے اپنا مسئلہ ذہن میں تصور کرلینا ہے اور پھر یہ دعا پڑھنی ہے اللھم انی استخیرک بعلمک واستقدرک بقدرتک واسالک من فضلک العظیم اے اللہ تیرے علم کے ذریعے میں تجھ سے خیر مانگتا ہوں اور تیرے بڑے فضل کا سوال کرتا ہو تعداد پوری ہونے کے بعد آپ نے قبلہ رخ ہو کر سو جانا ہے اور صبح اُٹھ کر نمازِ فجر میں دعائے خیر مانگنی ہے انشاء اللہ اس وظیفے کو آپ نے تین راتوں تک دہرانا ہے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کا جو بھی مسئلہ ہے وہ اللہ کے فضل و کرم سے تین دن میں لازمی حل ہوجائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین