
اسم اعظم کی تلاش!حضرت سلیمانؑ کے پاس کون سا اسم اعظم تھا؟
بعض لوگوں کا اصرار ہے کہ اسم اعظم اللہ تعالیٰ کا کوئی ایک مخصوص نام ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے احادیث نبوی ﷺ سے یہ بات ثابت ہے کہ اسم اعظم اللہ تعالیٰ کا کوئی ایک مخصوص خفیہ نام نہیں ہے بلکہ بہت سارے اسمائے الٰہی اور دعائیہ کلمات کو جدا جدا اسم اعظم قرار دیا گیا ہے نبی ﷺ کی بات
سے بڑھ کر تو اور کسی کی بات نہیں ہوسکتی لہذا جو لوگ اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ اسم اعظم اللہ تعالیٰ کا کوئی ایک مخصوص نام ہے وہ غلطی پر ہیں قرآن مجید میں دو مقامات پر اسمِ اعظم کا واضح طور پر ذکر آیا ہے پہلا مقام سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 175 ہے اس آیت میں بلم بن بعورا کے پاس اسم اعظم ہونے کا ذکر ہے دوسرامقام سورۃ النمل کی آیت نمبر چالیس ہے اس آیت میں حضرت سلیمان کے وزیر حضرت عاصم بن برخیہ کے پاس اسم اعظم ہونے کا ذکر ہے ان دونوں آیات میں یہ تو بتادیا گیا ہے کہ ان دونوں حضرات کے پاس کتاب کا علم یعنی اسم اعظم تھا جس کی برکت سے وہ اپنی دعائیں قبول کرواتے اور کئی طرح کی کرامات دکھاتے تھے لیکن وہ کونسا اسم اعظم تھا اس کا ذکر نہیں کیا گیا جو لوگ قرآن مجید اسمائے الٰہی اور تصوف و روحانیات میں شغف رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ اسم اعظم یاحی یاقیوم ہے اسی بارے میں نبی ﷺ کا ارشاد ہے کہ اللہ کا
وہ اسم اعظم جس کے ذریعے سے جب دعا کی جائے قبول ہوتی ہے وہ قرآن مجید کی ان تین سورتوں میں ہے سورہ بقرہ،سورہ آل عمران اور سورہ طٰہٰ ان تینوں سورتوں کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اسم اعظم یاحی یا قیوم ہے خود حضرت سلیمانؑ کے پاس کونسا اسم اعظم تھا ؟اسم اعظم کو کسی نا اہل کو پتہ چل بھی جائے تو وہ اس سے کسی کو نفع یا نقصان نہیں پہنچا سکتا سم اعظم میں جو نفع یا نقصان پہنچانے کی قوت اور تاثیر ہوتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہوتا ہے جو کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب اور خاص بندوں کو ہی عطا فرماتے ہیں جتنا زیادہ کوئی بندہ اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری کرتا ہے اسی حساب سے اسے اسم اعظم کی قوت اور تاثیر عطا کی جاتی ہے جو لوگ قرآن مجید اسمائے الٰہیہ اور تصوف و روحانیت میں شغف رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ حضرت سلیمان ؑ کے پاس جو اسم اعظم تھا وہ یارحمن یا رحیم ہے آپ قرآن مجید کی سورہ نمل کو بار بار غور سے سمجھ کر پڑھئے حضرت سلیمان ؑ کا یہ اسم اعظم آپ پر بھی منکشف ہوجائے گا سورہ نمل پر غورو خوض کرنے سے اور بھی بہت سارے راز آپ پر ظاہر ہوجائیں گے بہت سے بزرگوں نے بیان کیا ہے کہ اسم اعظم لفظ اللہ ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین