وہ چھ انسان جن کی غیبت کرنا اسلام میں جائز ہے۔

سفیان ابن عیینہؒ فرمایا کرتے تھے تین لوگوں کی کوئی غیبت نہیں جس بادشاہ پر حجت قائم کر دی جائے سمجھایا جائے حقائق گراؤنڈز اس کے سامنے رکھی جائیں ظلم سے باز نہیں آتا اس کی غیبت کوئی غیبت نہیں ایسا فاسق جو علی الاعلان فسق کرتا ہے جرات کے ساتھ فخرکرتا ہے کہ میں یہ برائی کرتا ہوں

اس کی غیبت کوئی غیبت نہیں سفیان ابن عیینہ فرماتے ہیں ایسا بدعتی انسان جو لوگوں کو بھی بدع کی دعوت دیتا ہے اس غلط راستے کی طرف بلاتا ہے اس کی غیبت کوئی غیبت نہیں ہے ۔غیبت بہت بڑا گناہ ہے ،اس لئے اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا غیبت نہ کیا کرو قرآن نے بھی حکم دیا لیکن چھ جگہوں پر غیبت نہیں ہوتی لیکن شرط یہ ہے نیت خالص ہو رب کی رضا مقصود ہو تیسری بات حجت قائم کی گئی ہو چوتھی بات اس تک بات پہنچاؤ جو اس میں تبدیلی لانے پر قادر ہے ہر شخص کے سامنے نہیں مظلوم انسان اگر کہیں جائے گا اپنا ظلم سنانے تو کیا وہ ظلم کی چکی میں پستارہے کسی کو نہ بتائے مظلوم کو جانا پڑے گا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایک شخص کے پاس پیسے ہیں اس نے قرض لیا ہے واپس نہیں کرتا اس کی رپٹ درج کرواؤ اسلام نے جہاں ایمان کی حفاظت کی ہے وہ مال کی بھی حفاظت کرتا ہے عزت کا بھی محافظ ہے یہی تو اسلام کی ایک عظمت ہے ۔ایک شخص فراڈیا ہے دھوکے باز ہے یہ کوئی غیبت نہیں اس کے ساتھ کوئی کاروبار کرنے لگا ہے کہو بھائی دیکھ لینا یہ مسئلہ ہے آپﷺ کے پاس صحابیہ آئیں کہتی ہیں

یارسول اللہ ﷺ میرا خاوند ابو سفیان بڑ ا بخیل ہے مجھے اتنا بھی نہیں دیتا کہ میرے گھر کے معاملات چل سکیں سچ بتائیے خاوند کی غیبت ہے کہ نہیں مظلوم ہے کیا کرے اگر میں چپکے سے اس کی جیب سے لے لوں تو معروف طریقے سے اتنا لے لو کہ تجھے اور تیرے بچوں کے معاملات چل جائیں کوئی فتویٰ لینے آتا ہے نیت خالص ہو تو فتویٰ لیتے وقت اسے حقائق تو بتانے پڑیں گے غیبت نہیں ہے آپ ﷺ نے تعارف پیش کیا کسی کا تعارف بن جائے اچھا فلاں شخص وہ جو فلاں نام سے مشہور ہے غیبت نہیں ہے آپﷺ نے فرمایا یمن میں ایک شخص ہے اس کا نام اُوَیس ہے اس کے جسم پر پھلواری کی مرض تھی اس نے اللہ سے دعا کی سارا جسم ٹھیک ہوگیا لیکن درہم و دینار جتنی وہ بیماری ابھی باقی ہے کیا یہ غیبت ہے لیکن یہ غیبت نہیں ہے تعارف ہے جب وہ آئے تو دعاکروانا اللہ اس کی دعا کو رد نہیں کرے گا سامنے کھڑے ہو کر شراب پی رہا ہے علی الاعلان فسق کررہا ہے غیبت نہیں ہے جاؤ بتاؤ لوگوں کو اسے روکیں کسی کو قتل کررہا ہے اس کے جان کے پیچھے پڑا ہے تو کسی کو نہ بتاؤ بلکہ جاؤ اور لوگوں کو بتاؤ اور لوگوں کو آگاہ کرو تا کہ اس کو روکا جاسکے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.