
بچہ دانی کے مسائل کا علاج آسان، آزمودہ اور زبردست گھریلو نسخ
جس طرح ایک تعلیم یافتہ ماں ایک تعلیم یافتہ نسل کو پروان چڑھاتی ہے اسی طرح ایک صحت مند عورت ہی ایک صحت مند نسل کو جنم دے سکتی ہے ۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں شرم و حیا کے سبب بہت ساری لڑکیاں اور خواتین بھی اپنے پوشیدہ امراض کے حوالے سے تزبزب کا شکار رہتی ہیں
اور کسی کو بتا نہ سکنے کے سبب نہ صرف خود بھی تکلیف اٹھاتی رہتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی نسل کو بھی خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ان بیماریوں سے سب سے عام بیماری لیکوریا یا پھر امراض رحم ہے ۔ یہ بزات خود کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے سبب طاہر ہونے والی ایک علامت ہے ۔ امراض رحم سے مراد خواتین کے پوشیدہ عضو سے بہنے والا سفید یا پیلے رنگ کا مادہ ہوتا ہے ۔ اگرچہ یہ ڈسچارج جینیٹل صحت کو برقرار رکھنے کیلئے اہم ہے مگر بعض صورتحال میں یہ کچھ تبدیلیوں کے سبب خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔آج ہم آپ کیلئے رحم کے مسائل کا حل لیکر آئے ہیں ۔رحم کے مسائل یہ عام مرض ہے لیکن کوئی مرض ایسا نہیں جس کا کوئی علاج نہ ہو ہر مرض کیلئے کوئی نہ کوئی علاج ہے ۔
بچہ دانی کے مختلف امراض ہوتے ہیں ۔مثلاً ماہواری کا نہ آنا یا انڈوں کا نہ بننا ماہواری کا دیر سے آنا ۔ اس کا جو مسئلہ ہے وہ آپ کو بتائیں گے ۔ بچہ دانی کے مسائل شادی شدہ خواتین میں زیادہ ہوتا ہے اس میں اصل وجہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ہے ۔ اس دور میں فاسٹ فوڈ ،مصالحے دار اور تیزمرچ کے کھانے کھائے جاتے ہیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک آسان اور منفرد سا علاج بتائیں گے جس کے چالیس دن کے استعمال سے انشاء اللہ بچہ دانی کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔علاج بہت آسان اور مفید ہے ۔ آپ نے پودینہ آدھی گڈی کا عرق نکال لیں اور مصری 2کھانے کے چمچ ،کلونجی کا تیل آدھا چائے کا چمچ لے لینا ہے ۔ آدھی گڈی پودینہ کا عرق نکال کر اس میں مصری کے سفوف کے 2 چمچ اور کلونجی کا آدھا چائے والا چمچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔ صبح نہار منہ کھائیں ۔ علاج چالیس دن تک جاری رکھیں۔ آپ کی بچہ دانی کے مسائل حل ہوجائیں گے ۔