حسین اداکاراؤں کی خوبصورتی کے وہ رازجو آپ بھی استعمال کرسکتی ہیں

دوچمچ شہد اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر حسین اداکاروں کی خوبصورتی وہ راز جو آپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ شابز کا شعبہ دکھاوے کیلئے مشہور ہے ۔ اس کے بارے میں لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ جو دکھتا وہی بکتا ہے اسی وجہ سے اس شعبہ سے وابستہ لوگ اپنی جلد اور اپنے وزن کابہت زیادہ

خیال رکھتے ہیں۔ اس کیلئے ہر ایک اداکارہ اپنے مزاج کے اعتبار سے کچھ ٹوٹکے بھی استعمال کرتی رہتی ہیں۔ جو روز بروز نہ صرف اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ اس کو حسین تر بھی بناتے ہیں۔ ماہ نور بلوچ کاشمار ان اداکارؤں میں ہوتا جنہوں نے اپنی خوبصورتی سے عمر کو شکست دیدی ہے ۔ اسی لیے پورے پاکستان کی خواتین ان کے حسن کا راز جاننے کی مشتاق ہیں۔ اتنی حسین وجمیل جلد کا راز بتاتے ہیں ماہ نور بلوچ کا کہنا ہے کہ جلد کی حفاظت کیلئے سب سے اہم اس کو موسچرائز کرنا ہے ۔اس کے لیے اپنی جلد کو دیکھتے ہوئے اس کی مناسبت سے موسچرائز کا انتخاب کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ اپنے جسم کو فٹ رکھنے کیلئے متوازن غذا بھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اسی لیے ماہ نور بلوچ صبح کا آغاز
سبزیوں والے آملیٹ کیساتھ کرتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ براؤن چاول سے بنی روٹی اور دہی کا استعمال بھی کرتی ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں چکن

یا سبزیوں کے براؤں چاول کیساتھ کھاتی ہیں کھانا پکانے کیلئے یہ ناریل کے تیل کا استعمال کرتے ہیں مائرہ خان جوکہ عمر کے تیتس بہاریں دیکھ چکی ہیں مگر اس کے باوجود ان کی تروتازگی بڑھتی جارہی ہے ۔ اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی امی نے انہیں شروع ہی یہ سکھایا ہے کہ زیادہ میک اپ کرنے کے بجائے اپنے جلد کو صحت مند رکھنے پر توجہ دینا چاہیے ۔ اس کیلئے ا می کا سکھایا ہوا جادوئی نسخہ استعمال کرتے ہیں انہوں نے اس نسخہ کے راز کو پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا کہ دو چمچ شہد میں چند قطرے لیموں کے رس کے ملا کر جلد پر لگانے سے جلد پر جادوئی اثر ہوتا ہے اس کی چمک دمک میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ دیپیکا پڈوکن کا شمار برصغیر پاک وہند کے سب سے زیادہ چاہنے والے اداکاروں میں ہوتا

ہے اپنے حسن اور دلکشی کے راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ رات کے میک اپ اتارنے کے بعد نائٹ کریم کا روزانہ استعمال ان کی جلد کیلئے جادو کا کام کرتا ہے اس کے علاوہ وہ متوازن غذا پر سختی سے کاربند رہتی ہیں اس کے لیے صبح کا آغاز چائے یا کافی سے کرنے کی بجائے کافی سے کرتی ہیں۔ انہوں نے فٹنس کے راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ کرنے سے بھی جلد تروتازہ رہتی ہے ۔ اس کے علاوہ جلد کی خوبصورتی کے لیے پارلر سے سروس لینا اگرچہ آسان ہے لیکن پارلر جانے کے لیے وقت نکالنا اکثر اوقات بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ ایسے میں جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لئے گھریلو نسخوں کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔اگر آپ کے پاس زیادہ فرصت نہیں ہیں تو آپ کم وقت میں جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنا سکتے ہیں . ایک بڑے چمچ بیسن میں آدھا چمچ لیموں کا رس اور تھوڑی سی ہلدی مکس کر کے پیسٹ بنا لیں . دس سے پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس سے جلد تروتازہ محسوس ہوگی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.