
لفظ کاف کا خاص عمل ، نو مسائل کا حل صرف نو دن میں انشاءاللہ گارنٹی شدہ عمل سے ہر مسئلہ حل
اکثر و بیشتر گھرانوں کو مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ہے اختلافات ، تنازعات، بڑوں کے درمیان بچوں کے درمیان اور بہین بھائیوں کے درمیان بھی ہوسکتے ہیں۔ جب مسائل طویل عرصہ تک قائم رہیں تو ایسا محسو س ہوتا ہے کہ ان کا حل ڈھونڈنا ناممکن ہوگیا ہے۔ یہ صورتحال سب کے لیے بوجھ اور تکلیف کا
سبب بنتی ہے۔ مسائل کے حل کے لیے آج ہم پڑھنے والوں کو نو دن کے عمل سے آگاہ کریں گے۔ ملازمت کا حصول کامسئلہ ہو، قرض کی ادائیگی کےلیے مسائل ہوں، یا گم شدہ اشیاء کے لیے ، نظر بد دور کرنے کے لیے یا لقوہ یا فالج کا مسئلہ ہو۔ یا کشادگی رزق کےلیے ہو۔ شیطانی وسوسوں سے حفاظت اور ہر پریشانی اور الجھن ختم کرنے کےلیے یہ نودن کا عمل بہت مجرب اور آزمودہ ہے۔ اگر کوئی شخص کہیں بھا گ کر نکل گیا ہو۔ اور اسے واپس بلانا چاہتے ہیں۔ تو اس سورت کو باوضو تنہائی بیٹھ کر پڑھیں۔ انشاءاللہ ! اللہ پاک کے فضل وکر م سے وہ بھی واپس آجائے گا۔ عمل نودن کرناہوگا۔ اگر مقصدکا حصول نہ ہوتو پھر دوبارہ نودن سے عمل شروع کردیاجائے گا۔ شادی ، کاروبار یا کاروباری بندش، بیماری ، مقدمات، اولاد کی نافرمانی، میاں
بیوی میں ناچاقی اور کسی مقصد کے حصول کےلیے لاجواب اور نہایت ہی آزمود ہ یہ نسخہ ہے۔ سورت الضحی کا عمل لاجواب ہے اس کا کمال بہت اونچا اور عمل بڑا مختصر ہے ۔ اس سورت الاضحیٰ میں گیارہ آیتیں اور چالیس کلمات اور ایک سو ستتر حروف ہیں۔ یہ سورت بلااتفاق مکہ میں نازل ہوئی جب یہ سورت نازل ہوئی ۔ نبی کریمﷺ نے تکیبر “اللہ اکبر ” کہی۔ سورت الاضحیٰ میں نو کاف ہیں۔ صرف ایک دفعہ سور ت الاضحی ٰ پڑھنی ہے اور ہر ایک نو دفعہ “یاکریم ” پڑھناہے۔ اول و آخرتین تین مرتبہ درود پاک بھی پڑھنا ہے۔ فجر کی نماز سے پہلے پڑھے ۔ قبولیت کا مقا م ہے۔ فجر کی نماز کے بعد پڑھیں ، محبو بیت کا مقام ہے۔ ہر فرض نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں۔ صبح وشام پڑھ سکتے ہیں۔ دن میں پانچ مرتبہ پڑھ سکتے ہیں۔ وگرنہ کم
سے کم ایک مرتبہ ضرور پڑ ھنا ہے۔ اللہ کے سارے نام ہیں۔ جو سب سے زیادہ عظیم نام ہے جو خود “اللہ” ہے۔ جو اللہ کا سچا تعارف ہوتاہے۔ وہ کریم ہے ۔ وہ عطا، شفقت ، کریم ، رحمت اور بن مانگے دینا اور بغیر حاجت کے اتنابخش دینا کہ بندے کا گمان بھی نہ ہو۔ وہ کریم کر سکتا ہے۔ اور کوئی نہیں ہے۔ ویسے بھی اس کاف کے اندر بڑی طاقت ہے۔ آپ نوحاجتوں کا تصور ، نوحاجتوں کا گمان کر سکتے ہیں۔ حاجتیں اپنے دل میں ایک سے نو تک رکھیں۔ مگر کوئی خاص حاجت درپیش ہو۔ اور فوری اثر چاہیے تو ایک حاجت کی نیت کر سکتے ہیں۔ اسی سورت الاضحیٰ نے اللہ رب العز ت نے قسم کھا کر فرمایا: کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ پر نہ ناراض ہوئے اور نہ اس نے آپ کو چھوڑا۔اور آپ پر اللہ پاک مسلسل اپنی نعمتوں کی بارش فرماتا ہے۔ حتی ٰ کہ آپ پر ہر ہر بات والی گھڑی میں بھی پہلے سے زیادہ انعام و کرام فرمائے جاتے ہیں ۔ اس سورت الاضحیٰ میں اللہ پاک نے آپ کو بشارت بھی دی۔ کہ آخرت میں آپ کو شفاعت کی اتنی بڑی دولت عطا فرمائی جائے گی ۔ کہ آپ راضی ہوجائیں گے۔