
چہرے کے فالتو بالوں سے ہمیشہ کے لئے نجات
اس تحریر میں ایک ٹوان ون ریمیڈی بتائی جارہی ہے یعنی ریمیڈی ایک ہے اور فائدے آپ کو دو حاصل ہوں گے ایک تو چہرے پر موجود غیر ضروری بال جن کی وجہ سے چہرہ بہت بد نما دکھائی دیتا ہے تو یہ ریمیڈی استعمال کرنے سے یہ ختم ہوجائیں گے اور نمبر دو آپ کا رنگ بہت نکھر جائے گا اکثر
لوگوں کے ہونٹوں کے ارد گرد کا ایریا ڈارک ہوجاتا ہے تو یہ ریمیڈی استعمال کرنے سے اس ایریئے کی بلیک نیس ختم ہوگی آپ کی سکن بہت سوفٹ ہوجائے گی اگر آپ کی اپر لپس پر غیر ضروری بال موجود ہیں اور آپ ویکس اور تھریڈنگ کر کے تھک چکے ہیں تو یہ ریمیڈی استعمال کیجئے ہفتے میں صرف دو بار استعمال کیجئے اور غیر ضروری بالوں سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑائیے اور ساتھ ہی ساتھ اپنا رنگ گورا کیجئے اور سکن بھی سوفٹ کیجئے ۔اس ریمیڈی کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک صاف پیالی لیجئے اور اس میں آدھا بڑا چمچ بیسن کا ڈالئے یہ رنگت نکھارنے کے علاوہ فیشل ہیئرز کو بھی ختم کرتا ہے ۔ پھر اس میں دو چٹکی کے برابر کستوری ہلدی پاؤڈر ڈالئے یہ ایکنی پمپلز اور ڈارک سپوٹس کو ختم کرے گی اس کا شمار بھی غیر ضرور ی بال ختم کرنے والے اجزاء میں ہوتا ہے اب اس میں آدھا چمچ میدہ ڈالئے اس میں سکن لائٹننگ پراپرٹیز موجود ہوتی ہیں یہ چہرے سے باریک روئیں کو بھی ختم کردیتا ہے اب اس میں ایک بڑا چمچ دہی شامل کیجئے تازہ دہی لینی ہے اس سے سکن فیئر اینڈ برائیٹ ہوگی اس کی سافٹ
نیس بڑھے گی اب اس میں ڈالئے آدھا چھوٹا چمچ پھٹکڑی پاؤڈر یہ غیر ضروری بالوں کی جڑیں کمزور کر کے انہیں ہمیشہ کے لئے ختم کردیتا ہے پھر آپ اس میں ڈال دیجئے دو چمچ ہلکا نیم گرم پانی اتنا پانی اس میں ڈالئے کہ یہ ایک پیسٹ بن جائے اچھی طرح مکس کریں اور یہ ابٹن ٹائیپ گاڑھا پیسٹ اب تیار ہے اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے آپ نے کرنا یہ ہے کہ برش کی مدد سے یہ مکسچر آپ اپنے چہرے پر لگالیجئے اور لیپ کر لیجئے اور اسے خشک ہونے دیجئے پندرہ سے بیس منٹ تک یہ بالکل خشک ہوجائے گا اچھی طرح اس کا لیپ کریں جہاں پر فیشل ہیئر زیادہ ہوں اپر لپس پر چن پر چہرے کے اطراف میں وہاں پر یہ زیادہ لگائیں اور اس کو خشک ہونے دیں جب یہ مکمل طور پر خشک ہوجائے تو پھر آپ نے اسے ریموو کرنا ہے ہلکے ہاتھوں سے رگڑ رگڑ کر اسے اتار دیں اس طرح رگڑنے سے روآں بالکل ختم ہوجائے گا اور بال بھی ختم ہوجائے گی بلیک ہیڈز اور وائیٹ ہیڈز بھی ختم ہوجائیں گے سکن پر جمی تمام میل کچیل ختم ہوجائے گی اور آپ کی سکن ایک دم سے نکھر جائے گی ایسا لگے گا کہ آپ نے برائیڈل فیشل کروایا ہے بہت ہی زبردست نتیجہ آپ کو ملے گا سکن پر بالکل بھی روآں اور فیشل ہیئر نظر نہیں آئیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین