کھیرے میں بس یہ ایک چیز مکس کریں اور دھوپ سے جلی ہوئی جلد کا خاتمہ کریں وہ بھی صرف 20 منٹ میں

آج کل کھیرے بازار میں بہت زیادہ دکھائی دے رہے ہیں اور اتنے ستسے ہیں کہ سب ہی خرید رہے ہیں، کھیرے ویسے بھی گرمیوں میں تو زیادہ کھانے چاہیئے تاکہ ڈی ہائیڈریشن کا مسئلہ نہ ہو، اور صرف کھائیں ہی نہیں بلکہ اس کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کرکے اپنی خوبصورتی کو بھی بڑھائیں۔ایک

کھیرے کے دو حصے کرلیں، اور اس کو اچھی طرح دھوئیں۔ اس کے بعد کھیرے کے سلائس کانٹیں، اور آدھا چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر 2 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اب اس سلائس سے چہرے کا مساج کریں اور خیال رہے کہ کسی قسم کا کوئی میک اپ چہرے پر نہ کیا ہو۔پھر 15 منٹ تک مساج کرتی رہیں۔ اس کے بعد جلد کو خُشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ آپ کو جلد پر ہلکی سی ٹائٹننگ محسوس ہوگی، اس وقت آپ سادے پانی سے چہرے کو دھو لیں۔ آخر میں ٹشو کی مدد سے چہرہ صاف کریں اور کوئی بھی موائسچرائزر لگالیں۔کھیرے میں بائیوٹین، ربوفلیوین اور وٹامن بی فائیو، بی سکس، کیوکربیٹینیئس، کیفیسک ایسڈ، میگنیشم اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں اور میٹھے سوڈے میں بریکر انزائمل سمیت دیگر مرکبات ہوتے ہیں جو دھوپ کی وجہ سے

جلی ہوئی جلد کو صاف کرنے اور چہرے کی ایکنی کو کنٹرول کرنے میں خاص مدد دیتے ہیں۔ کھیروں میں موجود پوٹاشیم، میگنیشم اور وٹامن کے بھی موجود ہوتے ہیں اور یہ تینوں خون کی شریانوں کے افعال کو معمول پر رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں، وٹامن کے خون بلاک ہونے کے خطرے سے بچانے کے ساتھ خون میں کیلشیئم کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ میگنیشم اور پوٹاشیم سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات ملتی ہے جبکہ کھیروں کو کھانے سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔کھیروں میں وٹامن کے اور کیلشیئم موجود ہوتے ہیں، دونوں مضبوط ہڈیوں کے لیے ضروری ہیں، وٹامن کے سے ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ وہ ہڈیوں میں کیلشیئم کو جذب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔کھیروں میں مولیبڈینیم اور فلورائیڈ موجود ہوتے ہیں اور ان دونوں کا امتزاج دانتوں کی فرسودگی کی مرمت کرتا ہے، اس کے علاوہ کیلشیئم کی موجودگی بھی دانتوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.