پیارے نبیﷺ کے نام کا وظیفہ 5بار پڑھنے سے تمام پریشانی غائب

پیارے حبیبﷺ نے فرمایا جب کوئی آدمی مجھ پر درود شریف پڑھتا ہے تو منادی پکار کر کہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بدلے تجھ پر دس بار درود بھیجے
۔ آسمان والے یہ سن کر کہتے ہیں کہ تیرے درود شریف کے بدلے 100پر رحمت فرما ئے ۔ اسی طرح دوسرے آسمان دوسو تیسرے آسمان والے ہزار بار چوتھے

آسمان والے دو ہزار پانچویں آسمان والے چار ہزار چھٹے آسمان والے چھ ہزار ساتویں آسمان والے سات ہزار بار درود بھیجتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اسے ثواب عطاء کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ جیسے اس نے میرے محبوب ﷺ پر درود سلام بھیجا اور دل وجان سے ان کی تعظیم وتوکیر بجا لایا مجھ پر حق ہے کہ میں اس کے ہر قسم کے گ ن ا ہ معاف فرما دوں۔ حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا جوشخص مجھ پر ایک بار محبت کیساتھ درود شریف پڑھے اگر وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبو ل ہوجائے تو اسی سال کے گ ن ا ہ بھی معاف ہوجاتے ہیں۔ حضرت شاہ عبدالحق محدث دہلوی ؒ فرماتے ہیں کہ درود شریف کی برکت سے نبی کریمﷺ کی محبت زیادہ ہوتی ہے اور دل میں محاسن مصطفیٰ ﷺ پیدا ہوتے ہیں اور قیامت کے دن رسول کریمﷺ درود پاک

پڑھنے والے کیساتھ مصافحہ فرمائیں اور درود شریف کی برکت سے سرور دوجہاں ﷺ کی زیارت خواب میں نصیب ہوتی ہے ۔ حضرت عمرو بن عاص ؓ نے فرمایا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جس نے مجھ پر درود شریف پڑھا قیامت کے دن میں اس کی شفاعت کروں گا ۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ فرماتے ہیں جو نبی کریمﷺ پرایک مرتبہ درود شریف پڑھے اللہ تعالیٰ اور اس کے اس پر سترمرتبہ رحمتیں بھیجتے ہیں ۔ حضرت ابن عمر ؓ کے واسطے سے حضورﷺ نے فرمایا کہ اپنی مجالس کو درود پاک کیساتھ مذین کیا کرو اس لیے کہ مجھ پر درود شریف پڑھنا تمہار ے لیے قیامت میں نور ہے یاد رہے کہ درود پاک کے فضائل اس قدر ہیں کہ اس کے فضائل پر کتابوں کی کتابیں موجود ہیں۔ آج کا وظیفہ جب بھی کوئی پریشانی یا مشکل کا سامنا ہو تو آپ

تنہائی میں بیٹھ جائیں اور پیارے آقاﷺ کے پورے نام حضرت محمدﷺ کا ورد کرنا شروع کردیں۔ اس پیارے نام کو پڑھتے رہیں اور آپ کی مشکل وپریشانی حل ہوجائیگی ۔ شیخ ابو عبداللہ ساحلی کہتے ہیں : بزرگ ترىن ثمرات اور گرامى ترىن فوائدِ صلوٰة ىہ ہے ، کہ جب آدمى برعاىتِ آداب و محافظتِ شروط و خلوص ِنىت و تدبّرِ معانى دُرود کى کثرت کرتا ہے ، محبت آنحضرتﷺ کى اس کے دل کو گھىر لىتى ہے۔ اور شجرہ طىبۂ محبت بحکم اَلْمَرْءُ لِمَنْ يُحِبُّ مُطِيعٌ یعنی آدمی جس سے محبت کرتا ہے اس کی اطاعت کرتا ہے۔ثمرۂ اتباع و طاعت بخشتا ہے اور بواسطہ اس محبت و طاعت کے بحکم اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ یعنی آدمی جس سے محبت کرے گا اسی کے ساتھ ہوگااور بمفہوم وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓىٕكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَۚوَ حَسُنَ اُولٰٓىٕكَ رَفِیْقًاؕتَرجَمۂ کنزُ الایمان : جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے تو اُسے ان کا ساتھ ملے گا جن پر اللہ نے فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ یہ کیا ہی اچھے ساتھی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.