
خواب میں اپنی شادی دیکھنا امام ابن سیرین ؒ اس خواب کی تعبیر کیا فرماتے ہیں ؟
خوابوں کی تعبیر بتانے سے پہلے تعبیر خواب سے پہلے کچھ ضروری اور اہم معلومات جان لیجیے۔ اللہ تعالیٰ نے خوابوں کی تعبیر کا علم سب سے پہلے انبیا ئے کرام میں سے حضرت یوسفؑ کو عطافرمایا۔ جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے۔ حدیث پاک کے مفہوم کے مطابق سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔
امام حسین رضی اللہ عنہ کے شاگرد رشیدامام ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں۔ خواب تین طرح کے ہوتے ہیں۔ رحمانی خواب ، شیطانی خواب ا ور نفسانی خواب۔
ان میں سے تعبیر صرف رحمانی خواب کی ہوتی ہے ۔ باقی شیطانی اور نفسانی خواب کی تعبیر نہیں ہوتی۔ رات کے ابتدائی حصے میں دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر پانچ سال میں ۔ آدھی رات کو دیکھے جانے والے کی تعبیر پانچ مہینوں میں اور فجر کا وقت سےپہلے دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر دس دن تک پوری ہوتی ہے۔ وہ کون کونسے لوگ ہیں جن سے خوابوں کی تعبیر نہیں پوچھنی چاہیے ۔ وہ چار قسم کے لوگ ہیں۔ پہلا: بےدین لوگوں سے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ ان سے ناراض ہوتا ہے۔ دوسرا: عورتوں سے ، کیونکہ ان میں عقل نہی ہوتی ۔ تیسرا:جاہلوں سے ، کیونکہ وہ عالم نہیں ہوتے۔ چار:
دشمنوں سے : کیونکہ دشمنوں میں خیرو برکت نہیں ہوتی ۔ اگر خواب کی تعبیر پوچھنی ہو۔ تو کسی عالم یا خوابوں کی تعبیر بتانے والوں سے پوچھنی چاہیے ۔ اگر کوئی خواب میں ڈر جائے تو اس کے تین علاج ہیں۔ پہلا: تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ لیں۔ دوسرا: تین مرتبہ “اعو ذ بااللہ ” پڑھ کر اپنے بائیں کندھے پر تین مرتبہ تھو کے ، مطلب تھوکنا نہیں ہے صرف تھوکنے کی آواز پیدا کرنی ہے ۔ تیسرا: اپنی کڑوٹ تبدیل کرلیں۔ صیحح خواب دیکھ کر تعبیر معلوم کرنے کے تین طریقے ہیں ۔ پہلا: باوضو ، سنت کے مطابق قبلہ رو دائیں کروٹ سوئے ۔ دوسرا: کھانا نہ بہت زیادہ کھائے نہ بہت کم ۔ تیسرا: سونےسے پہلے سونے کی دعاپڑھ لیں۔ حضرت امام ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیائی ہے۔ لیکن اس کو
نہیں دیکھا ہے۔اور اس کا نام نہیں جانتا ہے۔ دلیل ہے کہ مرے گا ۔ یا مارا جائے گا۔ اور اگر دیکھیں کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے اور اس کے ساتھ سویا ہے ۔ دلیل ہے بزرگی پائے گا۔ جو چیز اس کی مل کے نہیں ہے ۔ اس کی ملک ہوجائے گی۔ حضرت جابرمغربی ؒ نے اس بارے میں فرماتے ہیں۔ اگر عورت خوا ب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے۔ اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہوگئی ہے۔ اوراگر دیکھیں کہ شوہر لے گیا ہے ۔ اور اس سے نیک سلوک کیا ہےتو خیر ومنفیت پر دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی شادی خانہ آبادی مسرت اور خوشیوں سے بھر دے ۔ اللہ تعالیٰ نظر بد سے محفوظ فرمائے۔ اور ش یطان کے شر سے بھی محفوظ فرمائے۔ اللہ تعالیٰ تمام کے گھروں کو خیر فرمائے ۔