
جس موبائل میں قرآن پاک ہو اس کو وضو کے بغیر ہاتھ لگانا جائز ہے
سوال:جس موبائل میں قرآن کریم اس موبائل کو وضو کے بغیر ہاتھ لگا سکتے ہیں یا نہیں رہنمائی فرمائیں۔میں اکثر اس موبائل کو پکڑتی ہوں بغیر وضو کے جبکہ میرے موبائل میں قرآن پاک کی کچھ سورتیں کچھ بیانات موجود ہیں اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔ یہ بہت اچھا سوال کیا گیا ہے آپ نے بہت اچھا
سوال کیا ہماری نوجوان نسل اس طرح کے سوالات بہت کم کرتی ہے ۔وہ اپنے مفاد پرستی کیلئے بہت زیادہ سوالات کرتے ہیں لیکن اس طر ح کے سوال شرعی لحاظ سے نہیں کرتے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہمارے موبائل بجائے میوزک بجائے ڈانس ویڈیوز کے قرآن پاک ہونا چاہیے ۔ ہمارے موبائل میں نعت رسول اکرمﷺ ہونی چاہیے تاکہ ہم ان کو سن کر اپنی زندگی میں تبدیلی لاسکیں ۔وہ تبدیلی نہیں جس تبدیلی کا پاکستان میں نعرہ لگ رہا ہے ۔ ایسی تبدیلی لائیں ہماری آخرت وعاقبت سنورجائے ہماری دنیا وآخرت بہتر ہوجائے تاکہ ہم قرآن وکریم سنیں اور اس قرآن کی آواز اور اس قرآن کی برکت سے ہمارے دلوں پر اثر ہو ۔ہم نعت رسول پاکﷺ سنیں ہمارے دل کی کیفیات بدل جائیں ۔ ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر سجدہ ریز ہوجائیں اس کے سامنے عاجزی وانکساری کریں یہاں تک سوال کا تعلق ہے بغیر وضو کے اس موبائل کو ہاتھ لگا سکتے ہیں جس موبائل میں قرآن مجید ہو اس موبائل کو ہاتھ لگا سکتے ہیں۔لیکن اس موبائل گانے اور دوسری ویڈیوز وغیرہ نہیں رکھ سکتے بلکہ اس موبائل یہ چیزیں دوسری چیزیں رکھنے سے پرہیز کریں