آپ کی چھوٹی انگلی کی ساخت آپ کے بارے میں کیا کہتی ہے

قدرت نے انسان کو سب سے بہتر سانچے میں پیدا کیا ہے اور اس کی بہت سی ایسی خاصیتیں ہیں جو کہ دوسریہ مخلوقات میں نہیں ۔ ایسی ہی انسان کی جسمانی ساخت ہے کہ جو اسے دوسرے جانوروں سے الگ بناتا ہے ۔ لیکن ماہرین کے مطابق جسمانی ساخت انسان کی شخصیت کے بارے میں بھی بہت کچھ

بتاتا ہے عمومی ساخت والی انگلیجن لوگوں کی چھوٹی انگلی ساتھ والی انگلی کے دوسرے پور تک لمبی ہوتی ہیں۔ایسے افراد متوازن اور پختہ مزاج کے ہوتے ہیں۔اپنے کام کے ساتھ سنجیدہ ہوتےہیں اور دل لگا کر کام کرتے ہیں ۔اجنبی لوگوں کے ساتھ گھلنے ملے میں بہت زیادہ وقت لگاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ انہیں روکھا سمجھتے ہوئے ملنے سے کتراتے ہیں۔ جن لوگوں کی ہاتھ کی چھوٹی انگلی ساتھ والی انگلی کے درمیان پور سے لمبی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ لوگ ہوش سے زیادہ جوش سے کام لیتےہیں ۔ان کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ ان کی طرف متوجہ اور نزدیک رہیں۔یہ کافی لائق ہوتے ہیں لیکن اپنی قابلیت کومنوانے کے لئے انہیں محنت کی اشد ضرورت پڑتی ہے۔بعض دفعہ چھوٹی انگلی ساتھ والی انگلی کے ساتھ برابر ہوتی ہے ۔ایسے لوگ حکمرانی کے شوقین ہوتے ہیں ،ان میں بہت زیادہ قابلیت ہوتی ہے جس سے فائدہ اٹھا کر معاشرے کو کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔ایسی انگلی کے حامل افراد ڈائریکٹر،معروف شخصیات یا سیاستدان بنتے ہیں۔ ایسے لوگ جن کی انگلی کا پہلا حصہ مربع کی شکل کا ہوتو یہ بہت مخلص، بااعتماد اور اچھے رہنما

ہوتے ہیں۔یہ ہر کام ایمانداری سے کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ان سے دوستی مشکل ہوتی ہے لیکن اگر یہ دوستی کرلیں تو اسے آخڑی دم تک نبھاتے ہیں۔ وہ لوگ جن کی چھوٹی انگلی ساتھ والی انگلی کی جانب مڑی ہووہ دوستانہ ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں۔وہ لڑائی جھگڑوں سے گھبراتے ہیں اور ان سے دور بھاگتے ہیں۔اگر انہین دوناراض لوگوں کے درمیان صلح کروانے کاکام دیا جائے تو یہ اسے بخوبی نبھاتے ہیں۔ اگر آپ کی چھوٹی انگلی ساتھ والی انگلی کے سب سے نچلے پور تک رہتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی انگلی چھوٹی ہے۔ایسے لوگ اجنبیوں کے ساتھ ملتے ہوئے شرمیلے رہتے ہیں لیکن یہ دوسروں کے ساتھ دوستی بنانے میں دیر نہیں لگاتے۔ان کا دل بہت بڑاہوتا ہے اوربڑے بڑے خواب دیکھتے ہیں۔ان کے دل میں جو آئے یہ وہ کرنے سے ذرا بھی نہیں ڈرتے۔ایسے لوگ بہت اچھی تقریر کرتے ہیں اور اہنے دلائل سے دوسرے لوگوں کو قائل کرنے کا فن جانتے ہیں۔بولنے کے علاوہ یہ لکھنے میں بھی ماہر ہوتے ہیں۔ان کے لئے دوسری زبان سیکھنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا اور بات چیت کے فن کی وجہ سے انہیں امور خارجہ میں کامیابی بھی ملتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.