وہ کونسی نہریں ہیں جو جنت سے نکل کر دنیا میں آتی ہیں؟

جنت میں کونسی دو عبادتیں باقی رہیں گی جبکہ سب ختم ہوجائیں گی؟ وہ کونسا دن تھا جس دن آسمان سے پہلی مرتبہ زمین پر بارش ہو ئی؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ اللہ پاک کے کونسے نبی ہیں۔ کہ جو سب سے آخر میں جنت میں داخل ہوں گے؟ اس کا صیحح جواب ہےحضرت سلیمان ؑ سب سے آخر میں

جنت میں داخل ہوں گے ۔ کیمیائے سعادت ص 749۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ امت محمدیہ میں سے سب سےپہلے جنت میں کون داخل ہوگا؟ اس کا صیحح جواب ہے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سب سے پہلے جنت میں داخل ہو ں گے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جنت میں صحابہ کرام علیہم الرضوان میں سے سب سے آخر میں کون جنت میں داخل ہوگا؟ اس کا صیحح جواب ہےصحابہ کرام میں سب سے آخر میں حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ داخل ہوں گے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جنت میں جو جائیں گے یعنی جنت میں اہل جنت کا قد کتنا لمبا ہوگا؟ اس کا صیحح جواب ہے اہل جنت کا قد جنت میں قد ساٹھ گز ہوگا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جنت میں جو جائیں گے یعنی اہل جنت کی کل کتنی صفحیں ہوں گی؟ اس کا صیحح جواب ہےایک سو

بیس صفحیں ہوں گی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اہل جنت میں سے امت محمدیہ کی کل کتنی صفحیں ہوں گی؟ اس کا صیحح جواب ہے جنت میں امت محمدیہ کی کل اسی صفحیں ہوں گی۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ جنت میں کل جتنی عبادتیں ہیں ان میں سے کون کونسی باقی رہیں گی؟ اس کا صیحح جواب ہےجنت میں صرف دو عبادتیں باقی رہیں گی ۔ ایمان اور نکاح ۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ادنی سے ادنی جنتی کے لیے جنت میں کتنی بیویاں ہوں گی؟ اس کا صیحح جواب ہےادنی سے ادنی جنتی کو جنت میں بہتر بیویاں ملیں گی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جنت میں ادنی سے ادنی جنتی کے لیے خدمت کے لیے کتنے خادم ہوں گے ؟ اس کا صیحح جواب ہے جنت میں ادنی سے ادنی جنتی کے لیے اسی ہزار خادم ہوں گے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جو لوگ غرور کرتے

ہیں یعنی متکبر ہیں ان کو دوزخ میں کس جیل خانہ میں ڈالا جائیگا؟ اس کا صیحح جواب ہےجو لوگ متکبر یعنی غرور کرتے ہیں ان کو دوزخ کے جیل خانہ جس کا نام بولس میں ڈالا جائیگا ۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ کونسا ایسا دن تھا جس دن آسمان سے زمین پر پہلی بارش ہوئی ؟ اس کا صیحح جواب ہے دسویں محرم کو آسمان سے زمین پر پہلی بارش ہوئی ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جنت میں حضرت آدم ؑ نے سب سے پہلے کس پھل کو تناول فرمایا تھا؟ اس کا صیحح جواب ہےحضرت آدمؑ نے فردوس بریں میں سب سےپہلے جو پھل کھایا وہ انجیر ، انگور یا خورما تھا۔ کیاآپ جانتے ہیں کہ وہ کتنی نہریں ہیں جو جنت سے نکل کر دنیا میں آتی ہیں اور ان کے نام کیا ہیں؟ اس کا صیحح جواب ہے اس کے متعلق د و قول ہیں جیحون ، سیحون ، فرات ، نیل ( بخاری و مسلم)، دوسرا قول پانچ پانچ نہریں جیحون ، سیحون ، فرات ، نیل ، دجلہ ( صاوی شریف ج 3ص114)۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.