فریج میں موجود اس عام سی چیز سے آنکھوں کے نیچے جھریاں اور کالے نشان فوری چھو منتر۔ہر کوئی آپ کی خوبصورت آنکھوں کا راز پوچھے گا۔

آج میں آپ کو ڈارک سرکلز ختم کرنے کا بہت ہی زبر دست طریقہ بتاؤں گی ڈارک سرکلز ہو نا نیچورل بات ہے یہ ہم سب کو ہی ہو جا تے ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو جو چیز سب سے زیادہ پریشان کئے رکھتی ہے چہرے کی جھریاں ان میں سر فہرست ہیں ۔ چہر ے کی جھریاں سب سے پہلے

آنکھوں کے ارد گرد لائنوں اور آنکھوں کے نیچے ظاہر ہونے لگتی ہیں ۔ ذیل میں ان سے بچاؤ کے چند نسخے پیش کیے جا رہے ہیں جو آپ کے لئے مددگار ثابت ہونگے ۔ پائن ایپل کے جوس میں بروملین نامی پروٹین پایا جاتا ہے جو جھریوں کے سد باب کے لئے سود مند ثابت ہوتا ہے ۔ پائن ایپل کا جوس لے کر اسے آنکھوں کے نیچے جھریوں پر بیس منٹ تک لگائیں اور پھر چہرہ دھولیں ۔ مستقل استعمال سے آپ جھریوں سے نجات حاصل کرلیں گی
کیسٹر آئل میں جلد کو نمی فراہم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ اسے آنکھوں تلے رات بھر لگا رہنے دیجئے ۔اس سے نہ صرف پہلے سے موجود جھریوں میں کمی آئے گی بلکہ مزید جھریاں بھی نہیں پڑیں گی ۔کھیرے کا رس چہرے کی جلد کے لئے جادو کا اثر رکھتا ہے ۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی آنکھوں کے نیچے جھریاں اور حلقے ختم ہوجائںیں تو کھیرے کے ٹکڑے کاٹ کر فریزر میں رکھیے اور ٹھنڈے ہو جانے کے بعد آنکھوں پر پندرہ منٹ کے لئے رکھیے ۔ شہد اور ادرک کا پانی ہم وزن ملا کر جھریوں پر روزانہ لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں ۔ شہد میں جلد کو نمی پہنچانے اور ادرک میں خون کا بہاؤ تیز کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے قدرتی زیتون کا تیل آپ کی جلد کو ملائم اور لچکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اپنے چہرے پر سونے سے قبل زیتون کے تیل کے چند قطروں کا مساج کریں اور نرم تولیے سے صاف کردیں۔ جب صبح آپ سو کر اٹھیں گے تو جلد نرم اور صحت مند نظر آئے گی۔ انڈے کی سفیدی کسی چھوٹے ڈونگے میں کئی انڈوں کی سفیدی کو مکس کرلیں۔ اس مکسچر کا مساج اپنی جلد پر کریں، اور پھر کم از کم پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں اور انڈوں کی سفیدی میں شامل قدرتی وٹامن بی اور وٹامن ای کو جھریوں پر قابو پانے کا کام کرنے دیں۔پھل اور سبزیاں تازہ پھل اور سبزیاں وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کی جلد کو گداز بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جلد چمکنے لگی ہے۔تازہ پھلوں اور سبزیوں کا جوس خود بناکر پینے کو عادت بناکر بھی آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔مساج اپنے کسی پسندیدہ لوش کو لیں، چند منٹ تک اپنے چہرے پر نرمی سے اس کا مساج کریں۔ زیادہ توجہ متاثرہ حصوں جیسے گردن، آنکھوں کے نیچے اور کہنی پر دیں۔ اس کا ایک اور علاج بھی ہے یعنی کسی اچھی جگہ سے فیشل کرانا جو فائدہ مند بھی ثابت ہوتا ہے۔لیموں کا عرق ایک لیموں کے ٹکڑے کریں اور اس کے عرق کا مساج چہرے پر موجود جھریوں پر کریں۔ لیموں میں موجود تیزابیت جلد کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ جھریوں کا نمایاں ہونا کم ہوجاتا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.