
کیا کمزور مرد سے شادی کرنا جائز ہے
یہ سوال بہت اہم ہے: ہمارے معاشرے میں ، والدین کے پریشر پر ایسے شخص کی شادی کردی جاتی ہے جو ازدواجی فرائض کے لئے بالکل غیر فعال ہو ۔ جو ازدواجی تعلقات کی بالکل طاقت نہ رکھتا ہو ۔ایسے میں لڑکی کے والدین سے یہ بات چھپائی جاتی ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کچھ لڑکیاں غیر فطری نباہ کرتی ہیں۔
کچھ طلاق لےلیتی ہیں۔ ازدواجی فرائض، شادی شدہ زندگی کا بہت اہم معاملہ ہے۔ اس کو اگنور نہیں کی جاسکتا ۔اس کی وجہ سے کئی گھر اجڑ گئے ہیں۔ اگر کوئی معمولی ازدواجی کمزوری کا شکار ہو تو وہ شادی کرسکتا ہے۔ چاہے مہینے میں دو بار ہیازدواجی فرائض کی صلاحیت رکھتا ہو ۔ جو ازدواجی فرائض میں مکمل طور پر بالکل غیر فعال ہواسے چاہئے کہ ولی کو اعتماد میں لے۔ اگر لڑکی والے اس حالت میں قبول کریں تو ہی نکاح ہوسکتا ہے۔ ورنہ یہ ظلم عظیم ہے۔ فراڈ کرنے کے مترادف عمل ہے۔ آئیے ایک بھائی کا اسی سے متعلق سوال پڑھتے ہیں اور عالم کا جواب بھی پڑھتے ہیں۔