”جنات سے دوستی“

یں نے مئی کے آخر میں آپ سے روحانی بیداری کے لئے تسبیح مانگی تھی اور اپنا پورا مسئلہ بھی بیان کیا تھا کہ میں کیوں روحانی طور پر بیدار ہونا چاہتا ہوں ۔میں نے حسب ہدایت اسم ربی ”یا خافض“ کو سوا لاکھ مرتبہ دل میں پوری توجہ سے پڑھا تو میں نے محسوس کرنا شروع کیا کہ میرے اندر کوئی

خاص تبدیلی رونما ہونے لگی ہے ۔اس کا نوٹس میرے دوستوں نے بھی لیا ۔میرا روزگار کا مسئلہ اٹکا ہوا تھا جو ماہ جون میں طے ہوگیا ہے اور اب میں پرائیویٹ نوکری بھی کررہا ہوں ۔مجھے یہ وظیفہ کرنا راس آگیا ہے اور میں اب اسم ربی ”یا خافض “ کو صرف سو مرتبہ روزانہ پڑھتا ہوں ۔میں نے اکیالیس روز کے بعد محسوس کرنا شروع کیا ہے کہ کوئی غیر مرئی سی قوت میرے ساتھ ساتھ رہتی ہے ۔کبھی کبھار مجھے خوشبو بھی محسوس ہوتی ہے ۔تہجد کے وقت تو یہ خوشبو پھیل جاتی ہے ۔چند دن پہلے میں نے اس بات کا احساس کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ کون ہوسکتا ہے جو میرے ساتھ ہے

یا محض واہم ہے۔اسی رات میں سویا تو فجر کے قریب مجھے آواز آئی میں جنات میں سے ہوں ۔ اس پر میں خوفزدہ ہوگیا ہوں ۔میں جنات وغیرہ کے ساتھ دوستی نہیں رکھنا چاہتا ۔کہیں اس وظیفہ کی وجہ سے تو نہیں ہوایہ۔( بابر جاوید۔اٹک )جواب ۔ہرروحانی عمل اوروظیفہ کا موکل ہوتا ہے جو بسا اوقات جلد ظاہر بھی ہوسکتا ہے ۔آپ نے کسی تسخیر کی نیت اور طریقہ کار کے مطابق تو یہ عمل نہیں کیا بلکہ آپ تسبیحات کی نیت سے یہ ذکر کرتے رہے ہیں ۔لہذا وہ جو بھی مخلوق آپ کو محسوس ہورہی ہے آپ کے خلوص اور لگن کی وجہ سے آپ کی محبت کا ہاتھ بڑھا رہی ہے ۔اگر آپ اسکو تسخیر کی نیت سے پڑھتے تو اس طرح آسانی سے آپ کو اس تک رسائی نہ ہوتی ۔نیک اور پارسا لوگوں کے ساتھ ایسی مخلوقات عقیدتاً لگ جاتی ہیں ۔اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔آپ اب روزانہ تیسرا کلمہ سو مرتبہ پڑھا کریں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.