
”بکرا عید پر جتنا مرضی گوشت کھائیں“
اب بکر اعید جتنا مرضی اور جو مرضی کھائیں ۔ آپ کا وزن نہیں بڑھےگا۔ اور نہ ہی آپ کا پیٹ باہر آئےگا۔ اس سے آسان ڈائیٹ پلان نہیں آئےگی۔ بکرا عید کو آپ لوگ دبا کرگوشت نہ کھائیں۔ ایسا تو ممکن نہیں ہے۔ دو چار دن میں آپ اتنا وزن بڑھا لیتے ہیں۔ کہ پھر اس کو گھٹانے کےلیے مہینوں جتن کرنے پڑتے ہیں۔
تو آپ پریشان نہ ہوں۔ ہمارا آج کا بتایا ہوا یہ ویٹ لوز ڈرنک پئیں۔ اور جتنا مرضی گ وشت کھائیں۔ آپ کا وزن نہیں بڑھےگا۔ یہ ڈرنک نہ صرف آپ کے موٹاپے کو کم کرے گا۔ بلکہ آپ کو پیٹ یا معدے میں گیس ہے۔ بدہضمی ہے۔ تویہ امراض بھی ختم ہوجائیں گے۔ اور جو بھی آپ کھائیں پئیں گے۔ وہ بہت تیزی سے ختم ہوگا۔ اس لیے بکرا عید پر بے فکر اپنے من پسند ڈشز کھائیں ۔ لیکن کھانے کے بعد ہمارا بتایا ہوا یہ ڈرنک ضرورپی لیں۔ تاکہ آپ کا یہ وزن میں اضافہ نہ ہو۔ اور جو آپ پہلے سے وزن بڑھا چکے ہیں۔ وہ بھی کم ہوجائےگا۔ اور ساتھ ہی معدے اور تیزابیت نہیں ہوگی۔ اورآپ جو بھی کھائیں گے ۔ وہ فوری طور پر ہضم ہوگا۔ اور آپ خود کو بے حد فریش بھی محسو س کریں گے۔ سب سے پہلے آدھی پیالی سفید زیرہ لے لیں۔ بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کےلیے سفید زیرہ بہت زبردست اجزاء ہے۔ یعنی یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ جگر کو صاف کرکے خ ون سے فاسدمادوں کا اخراج کرتا ہے۔ پھر آپ ایک پین لیں۔ا ور اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ اس میں سفید زیرہ ڈال دیں۔ پھر
اتنی ہی مقدار میں سونف لیں۔ سونف منہ کی بدبو اور معدے کی خرابی کو دور کرتی ہے۔ کھانے جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ سونف سے جسم پر چڑھی ہوئی چربی پگھلتی ہے۔ یہ پیٹ اور معدے کےنظام کو درست کرتی ہے۔ پھر سونف کو بھی پین میں ڈال دیں۔ یہ دونوں چیزیں آپ نے ہم وزن لینی ہے۔ اس کے بعد آدھی چھوٹی پیالی کے قریب اجوائن لیں۔ اجوائن بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرتی ہے۔ ہاضمےکے چورن میں اجوائن ضرور استعمال کی جاتی ہے۔ آپ اجوائن بھی پین میں ڈال دیں۔ بنا گھی کے ان ساری چیزوں کو بھون لیں۔ تاکہ ان میں سے نمی دور ہوجائے۔ دو سے چار منٹ تک بھونیں۔ اس کے بعد ان اجزاء کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں۔ اس کا پاؤڈر بنالیں۔ اس کو ایک پیالی میں نکال لیں۔ پھر آپ چوتھائی چمچ کالا نمک کا ڈال دیں۔ کالا نمک پیٹ اور معدے کی گیس کو چٹکی بجاتے ہی ختم کردیتا ہے۔ کھٹی ڈکاروں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کالا نمک صرف دو چٹکی کے برابر استعمال کریں۔ ب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اب اس پاؤڈر کو کسی ائیر ٹائیٹ جار میں بیس سے پچیس دن کےلیے سٹور کرکے رکھ سکتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس میں چوتھائی چمچ یہ پاؤڈر ڈال دیں۔ پھر اس میں ہلکا نیم گرم پانی ڈال دیں۔ اور اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ یہ بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے والا ، معدے اور پیٹ کی گیس کو فوری ختم کرنے والا یہ ڈرنک تیار ہے۔ آپ دن میں ایک بار کھاناکھانے کے پندرہ منٹ بعد یہ ڈرنک پی لیں۔ اس ڈرنک کوروزانہ استعمال کریں۔ آپ کو کبھی بھی ہاضمے کی خرابی کی شکایت نہیں رہے گی۔ اور موٹاپا ایسے ختم ہوگا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔ بکرا عید پر آپ کو یہ ڈرنک کام آئےگا۔