
”بس ایک کپ قہوہ پی لیں اور دنوں میں جسم کی چربی سے چھٹکار ا پائیں“
رب کائنات نے زمین میں انسان کے لیے بیشمار نعمتیں رکھی ہیں اور زمین میں ہی انسان کے جسم کو لاحق ہونےوالی تقریباً سبھی بیماریوں کے لیے شفا بھی رکھی ہے، خالق کائنات نے جہاں انسان کے لیے لذیز کھانے پیدا کیے ہیں وہاں کُچھ کھانے ایسے بھی ہیں جن میں ادویاتی خوبیاں شامل ہیں۔ زیرہ انہیں کھانوں
میں سے ایک ہے جس میں جہاں بیشمار غذائی صلاحیتیں ہیں مزیدار ذائقہ ہے وہیں زیرے میں ادویاتی خوبیاں شامل ہیں اور طب ایوردیک اور طب یونان کا صدیوں سے ماننا ہے کہ زیرے میں صحت کے لیے ہر طرح کے فائدے موجود ہیں، اس آرٹیکل میں ہم زیرے کے اُن فائدوں کا ذکر کریں گے۔جنہیں میڈیکل سائنس اپنی تحقیقات میں تسلیم کرتی ہے اور مانتی ہے کہ زیرہ کسی اکسیر سے کم نہیں۔سونف ایک نہایت ہی مفید غذا ہےاس کا شمار بیجوں میں کیا جاتا ہے ۔ سونف کو فارسی میں بادیان،عربی میں راز یانج اور اگریزی میں میٹھا جیرا بھی کہا جاتا ہے ۔اس کا رنگ سبزی زرد مائل اور ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔سونف ایک خوشبو دار بیج ہے جو کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اور ساتھ ساتھ اس کو پان میں ملا کر بھی کھایا جاتا ہے جو کہ منہ کی بدبو ختم کرکے پان کا ذائقہ بھی دوبالا کرتا ہے۔سونف کئی امراض کےلئے انتہائی کارآمد ہیں اس کے اندر بےشمارر فوائد موجود ہیں یہ پیٹ کے امراض کو دور کرنے کے لئے انتہائی مفید بخش ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم کہلاتا ہےسونف گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے کے لئے بہت موثر
غذا سمجھی جاتی ہے ۔سونف میں زنانہ ہارمون ،ایسٹرجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے ،اس لحاظ سے یہ خواتین کے لئے انتہائی فائدے مند ہوتی ہے۔ سونف نظام ہاضمہ کو بہترکرتا ہے ۔پیٹ کے درد اور قولنج میں بے حد فائدہ دیتا ہے۔بینائی کو قائم رکھنے کے لیے اس کے ساتھ جوشاندہ یا بادیان سبزکے پانی میں سرمہ کی طرح پیس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں۔ سونف کی جڑ چھ ماشہ رگڑ کر پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے۔سونف کی جڑ معدے کی فضول رطوبت کو خارج کرتی ہے۔ سونف کمزوری دماغ کے لئے بہترین دوا ہے ۔تلی اور مثانے کے امراض کو درست کرتی ہے ۔ سونف بلغم کو دور کرتی ہے ۔سونف کی جڑ دائمی قبض کے لئے مفید ہے ۔ بچوں کو عرق سونف پلانے سے ان کی بد ہضمی کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔۱۳:درد شکم کو فوری دور کرنے کے لئے سونف کے تیل کی چند بوند یں لینا مفید ہے ۔سونف کا سفوف ایک ماشہ کھانا معدے کی جلن کو دور کرتا ہے ۔منہ میں تھوڑی سی سونف ڈال کر چباتے رہنے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے ۔سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنا بخار میں ہونے والی متلی کو روک دیتا ہے اور معدے کی سوزش کو دور کرتا ہے سونف کی مدد سے ہم اپنےو زن میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں۔