
”بادام اور خشک آملے سے بنایا جانے والا سالن“
آج آپ کو بتائیں گے کہ ڈرائی آملہ اور بادام کا استعمال کرتے ہوئے آپ سالن کس طریقے سے بنا سکتے ہیں؟ اس سالن کا اگر آپ استعمال کرتے ہیں۔ ہفتے میں ایک یا دو دفعہ استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ کو معدہ کا مسئلہ رہتا ہے۔ اگر آپ کو معدے کی گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔ تو یہ آپ کے مسائل
کو ختم کرنے میں کافی مدد کرے گا۔ اس کےلیے آپ نے سب سےپہلے ڈرائی آملہ لینا ہے۔ اور اس کو ساری رات کےلیے پانی کے اندر بھگو دینا ہے۔ جب ساری رات کےلیے آپ پانی کے اندر بھگو ئیں گے ۔ یہ اچھا خاصا پھول جائےگا۔ اس کےبعد آپ نے اس کو دھو لینا ہے۔ اب دوسری چیز کا استعمال کرنا ہےوہ ہے بادام ۔ دس سے بیس عدد بادام لے لیں۔ اس کو ساری رات کےلیے پانی میں بھگو دیں۔ اس کےبعد آپ نے اس کو سمپل گرینڈ کرلیں ۔ یہ کریمی پیسٹ میں تیار ہوجائے۔ اس میں دانہ بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے بعد آپ نے ایک چوتھائی کپ کے قریب آپ نے کوکنگ آئل لینا ہے۔ اس کے بعد آپ نے ایک بڑے سائز کا پیاز شامل کرلیناہے۔ آپ نے اس کی بھنائی کرنی ہے۔ اور اس کا رنگ براؤن ہوجانا چاہیے۔ جب یہ براؤن رنگ آجائے ۔ تو
ایک بڑا کھانے کا چمچ لہسن اور ادرک کا پیسٹ شامل کردیں گے ۔ اس کے بعد پھر پانچ منٹ اچھے طریقے سے بھنائی کریں گے ۔ اس کے بعد اس کے اندر تھوڑا سا پانی شامل کردیں۔ اس کے بعد اس کے اندر دو چمچ لال مرچ ڈال دیں ۔ اور نمک آپ نے اپنے حسب ذائقہ ڈال دیں۔ اس کے بعد دو عدد ٹماٹر اور دو سے تین عدد سبز مرچیں ڈال دیں۔ اس کے بعد کالی مرچ کا پاؤڈر بھی شامل کردیں۔ تھوڑا ساپانی ڈال دیں۔ اس کی اچھے طریقے سے بھنائی کردیں۔ اس کے بعد مزید اس کے اندر آملہ شامل کرنا ہے۔ آملہ کو پہلے ہاتھوں کی مدد سے اچھی طریقے سے مسل لیں۔ اس کے بعد آملہ کو ڈال دیں۔ اس کی بھنائی کریں۔ اس کے بعد جو بادام کا پیسٹ تیار کیا تھا۔ وہ اس کے اندر شامل کردیں۔ آپ نے آہستہ آنچ پر پکانا ہے۔ اس کے اندر مزید پانی
ڈال دیں۔ اس کے بعد اسکو ڈھانپ دیں۔ پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کےبعد اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کردیں۔ او ر اس طریقے سے آپ کا جو مزیدار بادام اور آملہ کا جو سالن ہے۔ وہ تیار ہوجائےگا۔ اس کا ذائقہ تھوڑا سا کھٹاس والا ہوتاہے۔ یہ ایسے لوگوں کےلیے جو معدے کی گرمی کی وجہ سے کافی پریشان رہتے ہیں۔ اور معدے سے متعلق ان کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔ ان کےلیے بہترین سالن ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے بھو ک کےمسائل کو ختم کرے گا۔ اگرآپ کا قبض کا مسئلہ ہے۔ یہ اس کو ختم کرے گا۔ آملہ کے اندر وٹامن سی ہوتاہے۔ جو آپ کی جلد اور بالوں کے لیے بہت مفید ہے۔ جب سالن بنایا جاتا ہے۔ تو اس کے اندر ہلکی سی کھٹاس ہوتی ہے۔ اس کی کھٹا س کو ختم کرنے کےلیے اس کے اندر بادام کا پیسٹ استعمال کیا جاتاہے۔ بادام کا پیسٹ استعمال کرنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوتا ہے۔ جو آملہ کی تاثیر ہوتی ہے۔ وہ بہت زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے۔