آج کا دن برکتوں والا عظمتوں والا دن ہے

ایک بہت ہی خاص اور روحانی عمل کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔ آپ لوگوں کے ساتھ یوم عرفہ کے دو خاص نوافل بتانے جارہے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں آج 9 ذی الحج کا بابرکت دن ہے۔ یوم عرفہ ۔ یوم عرفہ کے روزے کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ جن لوگوں نے یوم عرفہ کا روزہ رکھا ہے

وہ بہت ہی خوش قسمت ہیں۔ آ ج آپ کےساتھ ایک بہت ہی خاص بات بتاتے چلیں۔ جو بھی نیک کام کریں گے۔ چھوٹے سے چھوٹے عمل کریں گے ۔اللہ پاک اپنی بارگاہ میں قبول فرما لی گے۔ جیسا کہ آپ آج کوئی صدقہ کریں گے ۔ کوئی خیرات کریں گے۔ کسی غریب کو کوئی صدقہ وخیرات کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات اپنی بارگاہ میں منظور و مقبول فرمالیں گے۔ اس طرح اگر آپ کوئی بھی چھوٹے سے چھوٹے کام ، آ پ راستے میں جارہے ہیں۔ راستے میں کوئی تکلیف دہ چیز پڑی ہے۔ اس کو آپ ہٹا دیتے ہیں۔ تو یہ عمل تو چھوٹا ہے ۔ لیکن اللہ کی بارگاہ میں بہت زیادہ اس کا اجر ہے۔ کوشش کریں کہ آج ویسے کثرت کے ساتھ نوافل پڑھیں۔ کثرت سے ذکر کریں ۔جن لوگوں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ وہ اپنے لیے دعا کریں۔ اور خصوصاً ہمارے

لیے بھی دعا کریں۔ اور اس کے علاوہ جتنے بھی بیمارحضرات لوگ ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو صحت کاملہ عطافرما۔ سب کو صحت یا بی عطافرما۔ آج آپ نے جو مانگنا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے مانگ لیں۔ آج کا دن بہت ہی بابرکت ہے۔ اپنے لیے مانگیں۔ اپنے گھر والوں کے لیے مانگیں۔ توآج کرلیں۔ جتنی بھی دعائیں ہیں۔ آج اللہ تعالیٰ سے مانگ لیں۔ انشاءاللہ! آج کے برکت کے دن میں آپ کی ہر دعا قبول ہوگی۔ آج کے دو خاص نوافل یہ ہیں کہ آپ نے ظہر کی نماز کے بعد سے لے کر عصر کی نماز سےپہلےپہلے جو درمیانی وقت ہوتا ہے۔ جو دو گھنٹے کا وقت ہوتا ہے تین گھنٹے کاو قت ہوتا ہے۔ تو ظہر کی نماز کےبعد آپ نے اس وقت کے اندر اول وآخر آپ نے ” استغفار ” پڑھنی ہے۔ کثرت کےساتھ پڑھیں۔ یا مختصراً پڑھیں۔ تقریباً اکیس اکیس مرتبہ آپ نے ” استغفار” پڑھنی ہے۔ اور درمیان کے اندر دو خاص نوافل جو ہے آپ نے اس کی نیت کرنی ہے۔ جو بھی آپ کی حاجت ہے۔ آپ کا جو بھی

مقصد ہے۔ یا ویسے جو حاجات کےلیے نوافل پڑھے جاتے ہیں۔ وہ نیت ذہن میں رکھ لیں۔ ہر مقصد کو پور ا کرنے کےلیے ، ہر حاجت کو پوراکرنے کےلیے یہ نوافل پڑھ رہا ہوں۔ کسی کو نیت نہیں کرنا آتی تو دل میں ویسے سوچ لے۔ یا اللہ! میں دو رکعات نوافل پڑھنے لگا ہوں۔ یہ اپنی ہر پریشانی کو دور کرنے کے لیے اور اپنا ہر مقصد کو پورا کرنے کےلیے ، اپنی ہرحاجت کو پور اکرنے کے لیے یہ خاص نوافل پڑھ رہاہوں۔ پہلی رکعت کےاندر ثناء کے بعد سورت الفاتحہ اور سورت الفاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورت الکوثر شریف پڑھنی ہے۔ اسی طرح دوسری رکعت کے اند رآپ نے سورت الفاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورت اخلاص پڑھنی ہے۔ یعنی دونوں رکعتوں کے اندر پہلےسات مرتبہ سورت الکو ثر شریف اور دوسری رکعت کے اندر سورت الفاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورت اخلاص پڑھنے ہیں۔ یقین جانیں کہ یہ دو خاص نوافل آپ کی زندگی بدل کر رکھ دیں گے۔ اگر آپ خود کرنا چاہتےہیں ۔ زندگی میں ۔ تویہ دو نوافل پڑھ کر جو بھی آپ دعا کریں گے ۔ا للہ پاک کی ذات اپنی بارگاہ میں آ پ کی ہر دعا کو قبول فرمالیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *